صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے یوجی سی ایچ آر ڈی سنٹر کی جانب سے مضمون نویسی و سلوگن رائٹنگ مقابلہ کے فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا

1,351

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے یوجی سی ایچ آرڈی سنٹر کی جانب سے قومی یومِ تعلیم کے موقع پر سبجیکٹ ریفریشر کورس کے شرکاء کے لئے مضمون نویسی اور سلوگن رائٹنگ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں دہلی ، جموں و کشمیر ، کیرالا ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، مغربی بنگال اور اترپردیش کی یونیورسٹیوں اور ڈگری کالجوں کے 40؍ اساتذہ نے شرکت کی ۔
اس مقابلہ میں اردو میں ڈاکٹر مشتاق صدف ، ڈاکٹر سرفراز احمد خاں اور ڈاکٹر آمنہ فاروقی نے بالترتیب اوّل ، دوئم اور سوئم انعام حاصل کیا ۔ عربی میں ڈاکٹر قمر سبحان ، ڈاکٹر اصغر محمود اور ڈاکٹر نوشاد نے بالترتیب اوّل ، دوئم اور سوئم انعام حاصل کیا ، جب کہ انگریزی میں ڈاکٹر شمیر بابو ای کے اور ڈاکٹر فردوس نے بالترتیب اوّل و دوئم انعام حاصل کیا ۔ مولانا آزاد یونیورسٹی ، جودھ پور کے صدر پروفیسر اخترالواسع نے انعامات تقسیم کئے ۔
یوجی سی ایچ آرڈی سنٹرکی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی نے بتایا کہ شرکاء نے’تعلیم کی اہمیت‘ ، ’تعلیم معیار زندگی‘ ، ’تعلیم ہے شعورِ حیات‘ اور ’تعلیم انسان کی تیسری آنکھ ہے‘ جیسے موضوعات پر دلچسپ سلوگن تحریر کئے ۔
اس موقع پر سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر عبدالرحیم قدوائی نے کہا کہ مولانا ابولکلام آزاد ایک نامور ماہرِ تعلیم ، مجاہد آزادی ، سیاست داں اور مصلحِ قوم تھے ، تاہم تعلیم اور تعلیمی ترقی میں ان کی خدمات کو تحقیق کے ذریعہ سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ریفریشر کورس کے کوآرڈنیٹر پروفیسر صغیرافراہیم بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.