صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رئیس ہائی اسکول میں پروفیسر مظہر انصاری کا استقبال

1,356

بھیونڈی :(عارِف اگاسکر) معروف ڈاکٹر ، مصنف اور طبیہ کا لج بر ہانپور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مظہر انصاری کی کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انصرا م جاری رئیس ہائی اسکول اینڈ جو نیر کالج میں آمد پر استقبال کیا گیا ۔ پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری نے موصوف کی پذیرائی کر تے ہو ئے انھیں تحائف اور گل پیش کیا نیز رئیس ہائی اسکول و جو نیر کالج میں ان کی تشریف آواری پر طمانت اورمسرت کا اظہار کیا ۔ اس مو قع پر سابق وائس پرنسپل عبدالعزیز انصاری ، سماجی کارکن عبدالحسیب جامعی اور جو نیر کالج کے سوپر وائزر اسرار پٹھان بھی موجو د تھے ۔ مظہر انصاری نے ادارے کے تئیں اپنے نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے دیواروں پر لگے ہو ئے چارٹ ، نظم و نسق اور مختلف زبانوں کی کتابوں سے مزین لائبریری وغیرہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اوررئیس ہائی اسکول و جونیر کالج کو ایک مثالی ادارہ بتاتے ہوئے پرنسپل اور اسٹاف کو مبارک باد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.