این آئی اے کی نوجوان سے پانچ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ، چھاپہ ماری مہم جاری
مالیگاؤں اور اس کے اطراف میں این آئی اے کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ اسی درمیان مرکزی جانچ ایجنسی این آئی اے نے مالیگاؤں کے ایک نوجوان سے پانچ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔
مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی مالیگاؤں کے مومن پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے مشتبہ نوجوان کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے حراست میں لے لیا۔ تقریبا پانچ گھنٹوں تک اس سے پوچھ تاچھ کی۔ گزشتہ شب ساڑھے تین بجے کے درمیان این آئی اے کی دو ٹیمیں نے مالیگاؤں کے مومن پورہ علاقے میں خفیہ طور پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔
مالیگاؤں اور اس کے اطراف میں گزشتہ کئی دنوں سے قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کی چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔اسی درمیان جانچ ایجنسی نے ایک مکان میں تلاشی مہم چلائی اور ایک نوجوان سے گھنٹوں تک پوچھ تچھ کی
واضح رہے کہ پوچھ تاچھ کے بعد نوجوان کو مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں لے جایا گیا۔ جہاں اسے 160 کے تحت قانونی طور پر نوٹس دیا گیا اور کل ممبئی این آئی اے آفس میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ پوچھ تاچھ کے دوران این آئی اے کی ٹیم نے نوجوان کا موبائل فون ضبط کرلیا اور اس کے بھائی کے حوالے کردیا۔
زرائع کے مطابق کے مطابق نوجوان کے خلاف دہلی میں ایک سنگین مقدمہ دائر ہوا تھا۔ جس کی تفتیش کیلئے این آئی اے ٹیم نے مالیگاؤں سے نوجوان کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا تھا۔ اس معاملے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ نوجوان کا تعلق پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے ہے ۔اس پر مزکری حکومت نے پانچ سالوں کیلئے پابندی عائد کی ہے۔