صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی میں نئی شادہ شدہ خاتون کو خودکشی کر نے کے لیے مجبور کر نے پر شو ہر اور اس کی بہن پر معاملہ درج

1,265

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی کے گائیتری نگر میں رہائش پذیر رخسار انصاری (عمر ۱۹سال) نامی ایک نئی شادی شدہ خاتون نے شادی کے تین ماہ بعد ہی شوہر اور اس کی بہن کے ذریعہ دی جا نے والی مسلسل جسمانی و ذہنی اذیت کےبرداشت نہ ہو نے کے سبب اپنی رہائش گاہ کی چھت میں دوپٹہ سے پھندہ لگا کر خود کشی کر لی ۔ مذکورہ واقعہ کے بعد متوفی خاتون کی ماں نے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں اپنی بیٹی کو خود کشی کر نے پر مجبور کر نے کے معاملے میں شوہر سلیم انور انصاری اور اس کے بہن نازیہ انور انصاری (عمر ۱۵سال) کے خلاف شکایت درج کی ہے ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق گائیتری نگر میں رہائش پذیر رخسار انصاری کی شادی سلیم انصاری کے ساتھ جون ۲۰۱۷ءمیں ہوئی تھی ۔ بتایا جا تا ہے کہ سلیم کوئی کام دھندہ نہیں کر تا تھا اور ہمیشہ شراب پینےاور جوا کھیلنے میں مصروف رہتا تھا ۔ جس کے سبب گھر میں روزانہ راشن وغیرہ کا مسئلہ پیدا ہو نے سے رخسارسلیم کو کوئی کام دھندہ کر نے کے لیےکہتی تھی ۔ اسی معاملے کو لے کر شوہر اور بیوی میں روزانہ تکرار ہو تی تھی اور یہ سلسلہ مارپیٹ پر ختم ہو تا تھا ۔ جبکہ سلیم کی بہن نازیہ رخسار کوذہنی تکلیف دیا کر تی تھی اورسلیم سے اسے میکے پہنچانے کے لیے اکساتی تھی ۔

روز روز کی ذہنی پریشانی اور جسمانی اذیت سے تنگ آکر آخر رخسار نے اپنی رہائش گاہ کی چھت میں دوپٹہ باندھ کراس کا پھندہ اپنی گردن میں ڈال لیا اور خودکشی کر لی ۔ جس کے بعد متوفی رخسار کی ماں ریشماں ناظم احمد انصاری نے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں اپنی بیٹی کو خودکشی کر نے پر مجبور کر نے کے الزام میں سلیم اور نازیہ انصاری کے خلاف معاملہ درج کیاہے ۔ اس معاملے کی مزید تفتیش شانتی نگر پولیس اسٹیشن کےپولیس سب انسپکٹر ٹی آر سالو نکھے کر رہے ہیں ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.