صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پرندوں کو پانی پلانے کی مہم 

2,094

 

پہلی تصویر میں سید خوشتر چشتی ، محمود حکیمی ، فہیم خان ، فرحان خان اور ایم ایم گروپ دیکھے جا سکتے ہیں ۔ دوسری تصویر میں سینئر انسپکٹر ڈونگری پولیس اسٹیشن سندیپ بگدیکر ، سید خورشید چشتی ، فہیم خان دیکھے جا سکتے ہیں ۔

ورلڈ اردو نیوز ڈیسک 

ممبئی : پرندوں کو حفاظت سے رکھنے کیلئے سروادھرم ایکتا سمیتی صدر (اجمیر شریف )کے خادم سید خوشتر چشتی اور ان کی ٹیم کئی سالوں سے ملک کے کونے کونے میں بالخصوص گرمی کے موسم میں پرندوں کو پانی پلانے کا کام کر رہے ہیں ان دنوں سید خوشتر چشتی ممبئی میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پرندوں کی خدمت کیلئے آئے ہوئے ہیں وہ اور ان کی پوری ٹیم گزشتہ دو روز سے ممبئی کے مختلف علاقوں میں پرندوں کو پانی پلانے نیز ان کی صحت کی دیکھ بھالی کیلئے کام کر رہے ہیں اسی سلسلے میں ڈونگری میں عبدالرحمان شاہ بابا درگاہ سے اس کی انہوں نے شروعات کی جس میں ڈونگری پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سندیپ بگدیکر بھی شریک ہوئے ۔ سینئر پولیس انسپکٹر نے سید خوشتر چشتی کے اس کام کی خوب سراہنا کی اور کہا کہ جہاں بھی ان کی ضرورت محسوس ہوتی ہے وہ ہر وقت ان کے اس نیک کام میں شریک ہونے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں ۔ سید خوشتر چشتی کی جانب سے ڈونگری کے بعد مولانا شوکت علی روڈ ، ڈو ٹانکی جنکشن پر تنظیم کی جانب سے لوگوں کو پانی کے گلاس دیئے گئے اور انہیں پرندوں کو پلانے کیلئے رکھنے کو کہا گیا ۔ اس موقع پر سید خوشتر چشتی نے کہا کہ چرند و پرند بھی اللہ کی ایک مخلوق ہیں ان کا بھی حق ہے کہ ان کی ضروریات کو فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم شدید گرمی میں اس مہم کو تیز کر دیتے ہیں اور پورے ہندوستان میں یہ سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم راجستھان کے علاوہ کلیئر شریف ، اتر پردیش ، بہار ، کلکتہ ، گجرات ، مہاراشٹر و دیگر دور دراز علاقوں میں سرگرم ہے اور الحمد ل اللہ ہم کو پورے ملک میں عوام سے حمایت مل رہی ہے ۔ اس نیک کار خیر کے موقع معروف سماجی خادم محمود حکیمی بھی ممبئی میں مختلف مقامات پر سید خوشتر چشتی کے ساتھ شریک ہوئے اور محمود حکیمی نے ان کے اس کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا فریضہ انجام دے رہے ہیں جس کا ثواب بہت زیادہ ہے اللہ تعالی ان کے اس کام کو قبول کرے اور انہیں اور تقویت کے ساتھ چرند و پرند کی خدمت کرنے کا موقع دے ہم ان کے شانہ بثانہ ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.