صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مزید ۳ افراد کے خلاف ضلع بدر کرنے کی کارروائی

1,347

ناندیڑ:(منتجب الدین) ناندیڑ پولس کی سفارش پر پچھلے دنوں جوا کاروبار سے وابستہ ۳ نوجوانوں کے خلاف ڈپٹی کلکٹر نے ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔ ناندیڑ شہر ڈپٹی ایس پی ابھیجیت فسکے کی جانب سے مزید ۳ افراد کو ضلع بدر کرنے کی سفارش کلکٹر آفس روانہ کی گئی تھی۔ ڈپٹی کلکٹر پردیپ کلکرنی نے مزید ۳ افراد کے خلاف ضلع بدر کی کاروائی کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دیپک سنگھ تارا سنگھ ٹھاکور ساکن چراغ گلی اس کے خلاف شیواجی نگر ‘ اتوارہ ‘ سڈکو گرامن پولس اسٹیشن میں سنگین معاملات کے کئی مقدمات درج ہیں۔ پولس نے اس شخص سے سماج کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اُسے ناندیڑ ضلع سے تڑی پار کرنے کی سفارش ضلع مجسٹریٹ سے کی تھی۔ ڈپٹی کلکٹر پردیپ کلکرنی نے پولس کی رپورٹ کے بعد تحقیقات کرکے دیپک ٹھاکور کو ناندیڑ ضلع سے ایک سال کے عرصہ کے لئے ضلع بدر کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے اُسے حکم دیا کہ وہ فوری ناندیڑ ضلع چھوڑ کردوسرے ضلع میں منتقل ہوجائے اور وہاں کی پولس کو اُس کی اطلاع دے۔

اُسی طرح مل گیٹ علاقہ کے ظفر خان نظر خان اس کے خلاف بھی وزیر آباد پولس اسٹیشن میں جوے کے مختلف مقدمات درج تھے۔ پولس نے ظفر خان کو بھی ناندیڑ ضلع سے تڑی پار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سنوائی کے بعد ڈپٹی کلکٹر پردیپ کلکرنی نے ظفر خان کو بھی ایک سال کے لئے ناندیڑ ضلع بدر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اُسی طرح نیا کوٹھا علاقہ کے ساکن سنجیو سنگھ راجندر سنگھ باؤری کے خلاف بھی سڈکو پولس اسٹیشن میں کئی سنگین مقدمات درج تھے۔ اتوارہ کے ڈپٹی ایس پی نے اس معاملہ میں ضلع کلکٹر کے پاس ضلع بدر کرنے کی سفارش پیش کی تھی۔ سنوائی کے بعد ڈپٹی کلکٹر پردیپ کلکرنی نے سنجیو سنگھ کو ایک سال کے عرصہ کے لئے ناندیڑ ضلع سے ضلع بدر کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.