صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ای وی ایم اور وی وی پیٹ کے استعمال کا تمثیلی مظاہرہ

1,260

ناندیڑ:(منتجب الدین) آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی چناؤ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ ساتھ وی وی پیاٹ مشین کا استعمال ہونے والا ہے۔ ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینوں کے استعمال کے متعلق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ پچھلے دنوں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور ورکرس کو ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشین کا مشاہدہ کرایا گیا تھا۔ آج میڈیا کے نمائندوں اور کلکٹر آفس کے افسران و ملازم کے لئے ای وی ایم اور وی وی پیاٹ کا تمثیلی مظاہرہ رکھا گیا تھا۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے‘ ڈپٹی کلکٹر پردیپ کلکرنی‘ دیپالی موتیالے‘ تحصیل دار کرن امبیکر ‘ ضلع انفارمیشن آفیسر انیل آلورکر سمیت محکمہ محصول کے افسران و ملازمین موجود تھے۔ ضلع کلکٹر نے اس موقع پر بتایا کہ آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی چناؤ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ وی وی پیاٹ مشین منسلک رہے گی۔ ووٹر نے کس اُمیدوار کو اپنا ووٹ دیا ہے اس کی سلپ وی وی پیاٹ مشین پر پرنٹ ہوگی اور ڈسپلے پر۷ سکنڈ کے لئے وہ نظر آئے گی۔ ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں ہوتی ہے۔ وی وی پیاٹ مشین سے ووٹر ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے ووٹ کی تصدیق بھی کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.