صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کانگریس شعبہ اقلیت کا وزیر اعلی سے مطالبہ

مولانا آزاد اور ڈاکٹر ذاکر حسین کے نام کو عظیم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا جائے

1,225

ناندیڑ:(منتجب الدین) وزیر اعلی ریاست مہاراشٹرا کو ایک مکتوب کے زریعے بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولاناآزاد ،ملک کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین اور دیگر عظیم شخصیات کے ناموں کو ایڈمنسٹریشن محکمہ ریاست مہاراشٹرا کے 2019 کے لئے جاری ہونے والے جی آر میں شامل کرنے کا مطالبہ کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت ناندیڑ کی جانب سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے منترالے، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں قومی رہنما اور عظیم شخصیات کی یوم پیدائش اور قومی دن کو منانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ لیکن اس سرکاری رہنمایا میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور مجاہد آزادی جس نے ملک کے اتحاد اور سا لمیت کے لئے ناقابل فراموش اقدامات کئے تھے جنھیں قوم و ملت کبھی بھلا نہیں سکتی ،مولانا ابوالکلام آزاد کے نام کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ جبکہ گیارہ نومبر بطور قومی یوم تعلیم کے طور پر بڑے ہی جوش و خروش سے مناتے ہوئے تعلیمی ادارے اور ملک بھر میں انھیں خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔

اسی کے ساتھ ملک کے سابقہ صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے نام کو بھی اس فہرست میں جگہ نہیں دی گئی وہیں سکھ سماج کے پہلے گرو، گرو نانک سنگھ اور دسویں گرو، گرو گووند سنگھ کے نام کو بھی فہرست میں جگہ نہیں دی گئی۔ ناندیڑ کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت اور کارپوریٹرس کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر کے معرفت ایک تحریری مکتوب وزیر اعلی مہاراشٹرا کو روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بالا شخصیات کے ناموں کو 2019 کے لئے جاری ہونے واے جی آر میں شامل کیا جائے۔ اس وفد میں سابق اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین و کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت ضلع صدر عبدالشمیم عبداللہ ،نمائندہ کارپوریٹر وجئے ییونکر ، کانگریس کمیٹی ترجمان منتجب الدین ، کارپوریٹر عبدالحفیظ ، نمائیندہ کارپوریٹرس کشن کلیانکر و دیپک پاٹل، کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت شمال صدر محمد زبیر احمد، شعبہ اقلیت جنوب صدر محمد نجیب، یوتھ شمال نائب صدر سید نوشاد علی، سماجی کارکن شیخ پرویز ،رفیق پٹھان، محمد عظیم و دیگر شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.