صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہرسول جیل سے چھٹی پر گئے قیدی واپس نہیں لوٹے

1,378

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ہرسول جیل سے جو قیدی چھٹی پر گئے تھے ان میں سے ۱۲؍ قیدی آج تک نہیں لوٹے ان کی تلاش کے لئے  اسپیشل اسکواڈس بنائے گئے ہیں ۔ ہرسول جیل میں جو قیدی ہوتے ہیں انھیں سال میں ایک مرتبہ ان کے رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے اور انھیں پے رول پر چھٹی دی جاتی ہے اور چھٹی ختم ہونے کے بعد ان کا پھر جیل لوٹ کر اپنی سزا پوری کرنا لازمی ہوتا ہے ۔ اطلاع ہے کہ ہرسول جیل سے ایسے ہی قیدی چھٹی پر باہر ہوگئے تھے جن میں سے ۱۲؍ آج تک نہیں لوٹے ۔

ان میں بابورائو کیر بانکالجے محمد التمش محمد اسمعیل بشیر خان قدیر خان شیخ فیاض شیخ رزاق اتم منجاجی ڈاکھڑے گنگادھر اور عرف گنگاپور پر ساد وشھومبر گائیکواڑ اپا کچرو چمبڑے سید وزیر سید ناظم ریاض بیگ محمد اسمعیل راجو عرف دوڑیا دھما بھوجیا کسٹ ریڈی پٹا بھیم ریڈی اور کاڑیا عرف لکشمن مہادیو ویرانگے کا شمار ہے جن کی تلاش کے لئے پولس کے لئے پولس کے اسپیشل اسکواڈس بنائے گئے ہیں ان کے علاوہ مزید ۱۲۰؍ قیدی بھی ضمانت پر باہر گئے تھے جو اب تک نہیں لوٹے لہذا پولس انہیں تلاش  کررہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.