صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حمایت باغ کی نرسری پانی نہ ملنے کے سبب جھلس گئی شیڈ بھی خستہ حال

1,277

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) حمایت باغ میں بنائی گئی نرسری پانی نہ ملنے کی وجہ سے جل چکی ہے اور نرسری پر بنایا گیا شیڈ بھی خستہ ہورہا ہے ۔ حمایت باغ اورنگ آباد میں وسنت رائو نائیک مرہٹواڑہ ایگریکلچریونیورسٹی کے تحت فروٹ ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا ہے سینٹر کے وسیع احاطے اور زرخیز زمین میں اس سال مختلف اقسام کے آم کی قلمیں لگائی گئی تھیں ۔لیکن حمایت باغ کے احاطے میں موجود کنوئوں میں پانی نہیں رہا اس لئے نرسری کو پانی نہ مل سکا جس کے نتیجے میں آم کی قلمیں جل گئیں ۔

اس کے علاوہ وہ سیتا پھل یعنی شریفے کے پیڑ جام چیکو املی اور دیگر پھلوں کے پیڑ بھی جل رہے ہیں لیکن متعلقہ انتظامیہ پانی کے انتظامات نہیں کرتا اگر یہ قلمیں سوکھنے سے بچالی جاتیں تو کسانوں کا بڑا فائدہ ہوسکتا تھا لیکن انتظامیہ نے مسلسل لاپرواہی برتی یہاں تک کہ نرسری کا شیڈ بھی لاپرواہی کے سبب تباہ ہورہا ہے جس سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.