صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

خانگی ٹریلوس بس سے دیسی پستول برآمد پارسل دینے والے کے خلاف کیس درج

1,545
دیسی پستول کی علامتی تصویر

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ایک خانگی ٹریولس بس سے پولس نے دیسی پستول برآمد کی  جسکے بعد ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس معاملے میں پارسل دینے والے کے خلاف بھی کیس درج کیاگیا ہے ۔ اورنگ آباد رورل پولس کو خبر ملی تھی کہ چالیس گائوں سے پونے جانے والی سرسوتی ٹریولس کی بس نمبر MH20-EG-1276سے دیسی پستول بھیجی جارہی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولس نے اورنگ آباد چالیس گائوں کے راستے پر ایلورہ ٹی پوائنٹ پر جال بچھایا اور وہاں وہ بس رات کے وقت پہنچی پولس نے بس کی تلاشی لی تو ایک گلابی رنگ کی تھیلی ملی جس سے ایک پستول اور پانچ زندہ کارتوس برآمد ہوئے ۔ پوچھ تاچھ کرنے پر ڈرائیور نے پولس کو بتایا کہ یہ تھیلی اسے ایک نامعلوم شخص نے پونے تک پہنچانے کے لئے دی تھی ۔ پولس ڈرائیور شیخ بدرالدین اور کلینر سمادھان مورے کو گرفتار کرچکی ہے اور پستول لیجانے کے معاملے میں پارسل دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف بھی خلدآباد پولس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیا ۔ مزید تحقیقات پولس کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.