بابا بنگالی گینگ کے دو گرگوں نے نشہ سے آزادی کے نام پر لاکھوں روپئے ہضم کر لئے : عوام ایسے لٹیروں سے ہوشیار رہیں
شاہد انصاری
ممبئی : ورلڈ اردو نیوز ڈاٹ کام نےشروع سے ہی اپنا مقصد بنا رکھا ہے کہ وہ قوم ور سماج کے اندرونی دلالوں اور چوروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے گا تاکہ عوام ایسے چوروں اور لٹیروں سے ہوشیار رہیں ۔اکثر ایسے افراد کسی مذہبی شخصیت کا چولا اوڑھے ڈھونگی بابا کے زیر سایہ پروان چڑھتے ہیں اور عوام کو بعد میں اپنا شکار بنانا شروع کردیتے ہیں اور عوام اپنی اندھ بھکتی میں وقت اور سرمایہ دونوں برباد کردیتے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ خبر بھی ہے ۔ نشہ سے آزادی دلانے کے نام پر لاکھوں روپئے ہضم کرنے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے اور یہ رقم ہضم کرنے والے دونوں چورکٹ بابا بنگالی گینگ سے تعلق رکھنے والے ہیں ۔ان میں سے ایک نام آصف اتیا چار عرف بابا بھونکالی ہے جبکہ دوسرے کا نام ہاشم انصاری ہے ۔دراصل بھیونڈی میں واقع ساہس نشہ مکتی کیندر کے نام پر بابا بنگالی گینگ کے دونوں جھولروں نے نشیڑیوں کو نشہ سے آزادی دلانے کا ٹھیکہ لے کر ان کے خاندان والوں سے نشہ مکتی سینٹر کے نام پر دس ہزار سے لے کر بیس ہزار روپئے فیس وصولے تھے ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ پیسے انہوں نے ساہس نشہ مکتی میں جمع نہ کرتے ہوئے اپنی جیب میں رکھ لیا ۔ یہ رقم لاکھوں میں ہے جسے دونوں جھولروں نے ہضم کرلیا ہے۔ یہ ساری رقم ان غریب مسلم خاندانوں سے وصولی گنی تھی جن کے گھر کا کوئی نہ کوئی رکن نشہ کی لت میں گرفتار ہے ۔ چوری پکڑے جانے کے بعد دونوں جھولروں نے فی الحال نشہ سے آزاد معاشرہ کا جو ٹھیکہ لیا تھا وہ بند کردیا ہے ۔
نشہ مکتی کیندر کے سربراہ مناف خان نے بتایا کہ ان لوگوں نے عوام سے ساہس نشہ مکتی کیندر کے نام سے فیس تو اینٹھ لی لیکن ان رقومات کو یہاں جمع کرنے کی بجائے یہ پیسہ کھاگئے ۔جیسے ہی ہمیں ان دونوں چوروں کے بارے میں پتہ چلا تو ہم نے ان دونوں سے دوریاں بنا لی۔ان کا اب ہمارے مرکز سے کوئی تعلق نہیں ۔ہم تو یہی سمجھتے تھے کہ لوگوں کو نشہ سے آزادی دلانے کے نام پر لچھے دار تقریر کرنے والے یہ دونوں لوگ شاید عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن معاملہ الٹا ہی نکلا ۔نشہ سے آزادی دلانے کے نام پر یہ لوگ لوگوں کو لوٹنے کا کام کرتے ہیں ،اس لئے ہم عوام کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ان دونوں چوروں سے ہوشیار رہیں ۔کوئی نوجوان جو نشہ کی لت میں گرفتار ہو کر اپنی زندگی تباہ کر چکا ہو وہ سیدھا ہمارے مرکز سے رابطہ کرے ۔
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ دونوں چور کٹ بابا بنگالی گینگ کےگرگے ہیں ۔ان میں سے ایک نام آصف اتیاچار ہے اور دوسرا نام ہاشم انصاری ہے جو کہ نشہ سے آزادی کے معاملہ میں کافی متحرک تھے۔لیکن چوری پکڑے جانے کے بعد سے اب ان دونوں کو دھتکار دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں نشہ سے پاک معاشرے کا راگ الاپنا بند کرچکے ہیں ۔