11 مئی کو اتر پردیش کے کوشامبی ضلع میں اتحاد امت کانفرنس ہو گی
11 مئی بروز جمعہ بعد نماز عشاء بوقت 9 بجے سرائے عاقل کوشامبی اتر پردیش کی سر زمیں پر پہلی بار اتحاد امت کانفرنس ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہونے جا رہا ہے سے- ایسے تو پروگرم مختلف مقامات پر مسلسل منعقد ہوتے رہتے ہیں مگر اس پروگرام کا اصل مقصد اتحاد بین المسلمین ہے مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہے اور اخوت و محبت بھائی چارگی کو بڑھاوا دینا ہے ،قرآن و سنت کے پیغام کو پہنچانا ہے جو موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے اسی خاص مقصد کے لئے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے -اس پروگرام میں ملک اور بیرون ملک سے ممتاز علماء اکرام تشریف لا رہے ہیں آپ تمام اخوان سے مؤدبانا درخواست ہے کہ بلا تفریق مذھب و مسلک اس عظیم الشان کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر خالص کتاب و سنت پر مشتمل علماء اکرام کے بیانات سے بھر پور استفادہ کریں اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد کریں – اس پروگرام میں سعودی عرب کی سر زمیں سے فضیلة الشیخ تمیم مدنی حفظہ اللہ تشریف لا رہے ہیں ان کے سا تھ ساتھ رسرچ اسکالر شیخ عبدالغفار حفظہ اللہ بنارس سے تشریف لا رہے ہیں شیریں بیاں مقرر شیخ فضل الرحمن سراجی حفظہ اللہ اٹاوا سے تشریف لا رہے ہیں اور شیخ ابو بکر فیضی آلہ باد سے تشریف لا رہے ہیں- پروگرام ضلعی جمیعت کوشامبی اترپردیش کی جانب سے منعقد ہو رہا ہے
رئیس احمد