صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ناندیڑ شہر کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، سردی کی شدید لہر جاری

1,250

ناندیڑ:(منتجب الدین) آندھر پردیش اور تلنگانہ میں آئے پیتھی طوفان کے سبب ناندیڑ ضلع میں بھی موسم میں اچانک تبدیلی آئی ہے ۔ گذشتہ کل سے ناندیڑ ضلع کا موسم ابر آلود ہوچکا ہے ۔ ناندیڑ شہر میں آج دوپہر کے وقت کئیعلاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے ۔ آج دن بھر موسم ابر آلود رہا اور تیز سرد ہوائیں چلتی رہیں ۔ گذشتہ شب سے ہی اچانک درجہ حرارت میں گراوٹ آچکی ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت ۱۴ ڈگری سیلسیس ہوچکا ہے ۔ آج صبح سے ہی لوگ سردی کی شدت محسوس کرتے رہے ۔ دن کے اوقات میں بھی لوگ گرم ملبوسات میں نظر آئے ۔ ماہرِ موسمیات کے مطابق پیتھی طوفان کے سبب ناندیڑ میں موسم میں تبدیلی آئی ہے اور تیز ہوائوں کا یہ سلسلہ مزید دو دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.