صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مجلس کے سابق شہر صدر محمد مقیت سمیت این سی پی اقلیتی شعبہ کے سابق شہر صدر زبیر احمد کی کانگریس میں شمولیت

1,292

ناندیڑ:(منتجب الدین) ملک میں ۵ ریاستوں کے اسمبلی چنائو کے نتائج کے اعلان کے بعد کانگریس کے حق میں ماحول سازگار بن چکا ہے۔ ۳ ریاستوں میں کانگریس دوبارہ اقتدار میں آچکی ہے۔ کانگریس پارٹی کے لئے ملک بھر میں ماحول سازگار نظر آرہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے دیگر پارٹیوں کے کئی قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ قدوائی نگر علاقہ کے سابق کارپوریٹر و ایم آئی ایم کے سابق شہر صدر محمد مقیت نے آج اپنے حامیوں کے ہمراہ کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان سے ملاقات کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

اُسی طرح راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے سابق شہر صدر زبیر احمد نے بھی آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اشوک چوہان نے مذکورہ قائدین کو گلدستہ پیش کرکے اُن کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ڈی پی ساونت‘ امر راجورکر‘ کانگریس ضلع صدر گوئند ناگیلی کر‘ سابق میئر عبدالستار‘ سابق چیئر مین مسعود احمد خان‘ شمیم عبداللہ‘ کارپوریٹر عبدالحفیظ‘ عبدالرشید‘ علیم خان‘ واجد جاگیردار‘ وجئے یونکر‘ یوتھ کانگریس کے عبدالغفار‘ رحیم احمد خان و دیگر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.