صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مشتاق انتولے انجمن اسلام کے کارگزار صدر مقرر، ڈرامہ۔مقابلہ پر انجمن الانا اسکول کے شاندار مظاہرہ پر طلباء کو مبارک باد

69,875

معروف لیڈر اور نائب صدر مشتاق انتولے کو انجمن اسلام کا کارگزار صدر مقررکیا گیا ہے،جوکہ ڈاکٹر ظہیر قاضی کی غیر موجودگی میں ادارہ کی سرگرمیوں کے نگراں رہیں گے اور ذمہ داری نبھائیں گے۔واضح رہے کہ صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی بیرون ملک دورہ پر ہیں۔اس درمیان ممبئی انجمن اسلام الاناانگلش اسکول نے ڈرامہ مقابلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ ووگ تھیٹر اپنی نوعیت کا ایک ایسا تھیٹر ہے جس نے طلبہ و اساتذہ کی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کی غرض سے 2017 میں مہم کا آغاز کیا۔امسال انجمن اسلام الانا انگلش ہائی اسکول اور جونئیر کالج نے ان مقابلوں میں بہترین مظاہرہ کیا اور بہترین ناٹک ،بہترین اداکار اور اداکارہ دیگر زمروں میں ٹرافی جیتی ہیں۔

انجمن اسلام کے کارگزار صدر مشتاق انتولے کی ڈرامہ۔مقابلہ پر شاندار مظاہرہ پر طلباء کو مبارکبادپیش کی ،اس موقع پر سنئیر نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ شیخ ،اعزازی سکریٹری شعیب جمخانہ والا ،سکریٹری حفیظ فقیہ،خازن معیز والا،سی ای او شغف اور ڈائرکٹر سلمی لوکھنڈوالا اور دیگر موجود رہے اور مشتاق انتولے نے نیک خواہشات پیش کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح مظاہرہ کرنے کی امید ظاہر کی اور بچوں کا حوصلہ بڑھائی۔پرنسپل رضوانہ نے کہاکہ ٹیم ووگ نے طلبہ و اساتدو کے لیے ڈرامہ مقابلے کے ساتھ ڈرائنگ کہانی نویسی ، تقریر، مونو ایکٹنگ اور کوئز کے مقابلے بھی شامل کیے ۔ تا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے کے مواقع دستیاب رہے۔

ان مقابلوں میں طلبہ و اساتذہ کو ایسا پرویتین پلیٹ دستیاب کیا جاتا ہے جس کے ذریعے ان کی مخفی صلاحیتیں کھل کر منظر عام پر آئی ہے جس سے ان کے اعتماد کو مزید استحکام حاصل ہوتا ہے۔ اس پورے عمل اور مقصد کے حصول میں ووگ تحیر اور دریافت کے بانی جناب عدنان سرکھوت کو بھارتیہ ودیا بھون کے انچارج اجنکیہ سمیت کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.