صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھارت-پاکستان ماہی گیروں کو رمضان خیر سگالی کے طور پر رہا کریں، ممبئی کے امن پسندوں کی اپیل۔

85,753

بھارت-پاکستان ماہی گیروں کو رمضان خیر سگالی کے طور پر رہا کریں، ممبئی کے امن پسندوں کی اپیل۔

ایک امن کارکن نے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماہی گیر بشمول خواتین کو رہا کریں اور انہیں وطن واپس بھیجیں، جو دونوں ممالک کی جیلوں میں بند ہیں ،یہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر ہیں۔

صحافی اور ایکٹوسٹ جتن دیسائی نے کہاکہ “ہر ماہی گیر جو دوسرے ملک کی تحویل میں ہے نادانستہ طور پر سمندری سرحدوں کو عبور کرنے پر گرفتار کئے گئے تھے۔ ان میں 190 ہندوستانی اور پاکستان میں چند خواتین اور دیگر 81 پاکستانیوں کے علاوہ ہندوستان میں کچھ خواتین شامل ہیں،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں، وہاں قومیت کی بھی تصدیق ہو چکی ہے اور انہیں ایک دوسرے کی جیلوں میں بند رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

جتن دیسائی نے نشاندہی کی کہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے مطابق،سیکشن (وی) 2008، کے تحت "دونوں حکومتیں افراد کو ان کی قومی حیثیت کی تصدیق اور سزا کی تکمیل کے ایک ماہ کے اندر رہا کرنے اور وطن واپس بھیجنے پر متفق ہیں”۔

زیادہ تر گرفتار ماہی گیروں کی قومیت کی توثیق بہت پہلے ہو چکی تھی اور وہ اپنی جیل کی مدت بھی پوری کر چکے ہیں ۔ دیسائی نے کہا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور رمضان کے جذبہ خیر سگالی کے طور پر وطن واپس بھیج دیا جائے۔جتن دیسائی نے دعویٰ کیا کہ کس طرح جولائی 2023 میں، پاکستان تقریباً 100 ماہی گیروں کو رہا کرنے کے لیے تیار تھا، لیکن ناقابل بیان طور پر انہوں نے آخری لمحات میں انکار کر دیا، اور انہوں نے زور دیا کہ ان 100 افراد کو بھی مقدس مہینے میں فوری طور پر وطن واپس بھیج دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.