صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چین نے مافیا سرغنہ پرساد وی پجاری کو ملک بدر کر دیا۔ ممبئی پولیس اسے واپس لے آئی

68,312

چین نے مافیا سرغنہ پرساد وی پجاری کو ملک بدر کر دیا۔ ممبئی پولیس اسے واپس لے آئی

ممبئی پولیس بدنام زمانہ گینگسٹر پرساد وٹھل پجاری کو واپس لائی ہے _

جسے فروری 2023 میں انٹر پول نوٹس کے بعد گرفتار کیا گیا تھا_ جس میں چین کی طرف سے کسی مطلوب مفرور کی پہلی بار ملک بدری ہے، شمال مشرقی ممبئی کے وکھرولی مضافاتی علاقے کا رہنے والا، 44 سالہ پجاری، ممبئی پولیس کی ایک ٹیم کے ساتھ، صبح کی پرواز سے یہاں پہنچا اور اسے پولیس لاک اپ میں لے جایا گیا ہے۔

کمار پلئی گینگ کا ایک رکن، پجاری مختلف سنگین جرائم کے لیے پانچ سال سے زیادہ عرصے سے مفرور تھا،اس کا نام شیو سینا کے کارکن پر گولی مارنے،جبکہ ممبئی اور دیگر مقامات پر، اغوا، جان سے مارنے کی دھمکیوں، اور بلڈرز اور سرکردہ افراد کو نشانہ بنانے والے بھتہ خوری کے ریکیٹ میں شامل تھا۔

اس سے قبل 2020 میں، پجاری نے اپنی والدہ اندرا وٹھل پجاری اور دو دیگر کے ساتھ مل کر ایک بلڈر کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ بنایا تھا تاکہ 10 لاکھ روپے بھتہ لیا جا سکے، لیکن ممبئی پولیس نے اندرا وٹھل پجاری کو گرفتار کر لیا تھا، جبکہ ان کا بیٹا پجاری ان کی گرفت سے باہر رہا۔

تحقیقات کے مطابق، پجاری 2008 سے چین میں عارضی رہائش گاہ کے ویزا پر رہ رہا تھا اور ملک کی جانب سے اسے حوالے کرنے پر رضامندی کے بعد، ممبئی پولیس آج اسے گرفتار کرنے سے پہلے کئی سالوں سے اس معاملے کی پیروی کر رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.