صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر:وزیر اعلیٰ کا ’ میرا اسکول،خوبصورت اسکول پروجیکٹ‘ جلگاؤں کے میمن جماعت فیڈریشن کے میونسپل کارپوریشن اردو اسکول کواول نمبرکاعزاز

96,530

مہاراشٹر:وزیر اعلیٰ کا ’ میرا اسکول،خوبصورت اسکول پروجیکٹ‘ جلگاؤں کے میمن جماعت فیڈریشن کے میونسپل کارپوریشن اردو اسکول کواول نمبرکاعزاز

آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن جلگائوں شہر میونسپل کارپوریشن پرائمری اردو اسکول نمبر ۱۱ جلگائوں وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ایکناتھ شندے کی مہم ’میرا اسکول ، خوبصورت اسکول پروجیکٹ‘ میں پورے جلگائوں تعلقہ میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔اس کی اطلاع فیڈریشن کے صدر اقبال میمن آفیسر نے دیتے ہوئے کہاکہ میمن جماعت فیڈریشن کا اسکول نمبر ۱۱ ’’میرا اسکول خوبصورت اسکول ‘‘کے تحت صرف اس لیے نمبر ون پر نہیں آیا ہے کہ وہ خوبصورت بنایا گیا ہے، اس کی عمارت دیدہ زیب ہے ، دیواریں تزئین وآرائش سے مزین ہے، بلکہ اس اسکول نمبر ۱۱ میں فیڈریشن کے زیراہتمام تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کےلیے ماہر اساتذہ کی خدمات لی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اسکول میں فی الحال ۸۰۰ بچے زیر تعلیم ہیں جنہیں کمپیوٹر روم، لائبریری، گارڈن، کھیلنے کےلیے وسیع میدان، فلٹر واٹر اور بہترین یونیفارم دیا جارہا ہے۔ بتادیں کہ جب اس اسکول کو آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن نے حاصل کیا تھا تو اس وقت وہ انتہائی خستہ حالت کی شکار تھی لیکن فیڈریشن نے اپنے زیر نگرانی لینے کے بعد اس میں تمام چیزیں فراہم کیں اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ جلگائوں تعلقہ میں نمبر ون پر آگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.