صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بہوجن ونچت اگھاڑی کے امیدوار سید امتیاز جلیل کا سیشن کورٹ میں وکیلوں کی جانب سے والہانہ استقبال

1,089

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) گذشتہ روز مجلس اتحاد الملسمین اور بہوجن ونچت اگھاڑی کے مشترکہ امیدوار سید امتیاز جلیل تشہیر کے سلسلہ میں سیشن کورٹ میں پہنچے جہاں ان کا وکیلوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا ۔ سیشن کورٹ اور ہائی کے مرد وکلاء کے ساتھ ساتھ خاتون وکلاء بھی سید امتیاز جلیل کے ساتھ ایک تصویر لینے کے لئے بیتاب دکھائی دیئے ۔ اس موقع پر شہر کے معروف وکیل ایڈووکیٹ خضر پٹیل اور ان کے ہمراہ سینئر وکلاء نے بتایا کہ پچھلے ۱۵ سے ۲۰ سالوں کے دوران ایسا نظارا دیکھنے نہیں ملا کہ جب کوئی امیدوار اپنی تشہیر اور ووٹ مانگنے کے لئے کورٹ میں حاضر ہوا ہو اور اسے ہم وکیلوں کی جانب سے اتنی تائید ملی ہو ۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب کوئی امیدوار ہمارے درمیان حاضر ہوا ہو اس کے ساتھ ہم تصویر لینے میں فخر اور اچھا محسوس کررہے ہیں۔ وہاں موجود ہر مذہب طبقہ اور سماج کے وکلاء نے کہا کہ ہم سید امتیاز جلیل کو اس لئے اپنا امیدوار مانتے ہیں کیونکہ ایسا ترقی پسند پڑھا لکھا اور اعلی ظرف سوچ رکھنے والی صلاحیت ان میں موجود ہیں اور ہم بدلائو چاہتے ہیں اور اسی بدلائو کے لئے اس بار ہم سب کو ایک بہترین موقع ملا ہے جسے ہم گنوانا نہیں چاہتے اس موقع پر ایڈوکیٹ ولاس واگھ صاحب کا سید امتیاز جلیل نے خصوصی استقبال کیا جنہوں نے موکلوں سے کہا تھا کہ فیس نہیں دئے تو چلے گا مگر ووٹ تو صرف بہوجن ونچت اگھاڑی اور مجلس کے امیدوار سید امتیاز جلیل کو ہی دینا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.