صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۷؍امیدواروں کے نامزدگی فارم واپس لینےکے ساتھ ہی اورنگ آباد لوک سبھا کے لئے ۲۳ امیدوار میدان میں

1,113

اورنگ آباد : (جمیل شیخ):اورنگ آباد لوک سبھا حلقے میں نامزدگی واپس لینے کی گذشتہ روز آخری تاریخ تھی اور کانگریس کے باغی امیدوار عبدالستار نے بھی اپنی امیدواری واپس لے لی ۔ اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سے کانگریس این سی پی اگھاڑی شیوسینا بی جے پی الائنس اور ایم آئی ایم ونچت اگھاڑی کے امیدواری سمیت آزاد امیدواروں نے بھی اپنے نامینیشن داخل کئے تھے۔ اس طرح ۴۲ امیدواروں نے ۶۲نامنیشن داخل کئے تھے ۔ سکروٹنی کے  بعد ۳۰ درخواستیں درست قرار دی گئیں ۔ اورنگ آباد لوک سبھا انتخابی حلقہ میں آج نامزدگیNominationواپس لینے کی آخری دن جملہ ۷ امیدواروں نے نامزدگی فارم واپس لئے ان میں پردیپ دقت بھگوان باپو رائو سالوے روندرا بھاسکر رائو بوڑکھے عبدالستار عبدالنبی کلیان کھانڈیرائو پاٹل ضیاء اللہ اکبر شیخ ساجد بیگو پٹیل ان کے شامل ہونے کے بارے میں ضلع آفیسر ادوئے چودھری نے صحافیوں کو اجلاس میں واضح کیا ۔ چنانچہ اب اورنگ آباد لوک سبھا انتخابات کے لئے جملہ ۲۳ امیدوار اہلیت یافتہ ہیں ان امیدواروں کا انتخاب ۲۳ اپریل کو ہونے والا ہے ووٹ کی گنتی ۲۳ مئی کو ہوگی ۔ اس طرح کی اطلاع پریس کانفرنس میں چودھری نے دی ۔ اس وقت ضلع آفیسر نلیش شرنگی ، اشتہاراتی کمیٹی ، اور دیگر کمیٹی کے ممبران اور ضلع انفارمیشن آفیسر مکند چلونت حاضر تھے ۔

جو۲۳ امیدوار میدان میں ہیں وہ اس طرح ہیں ۔ چندر کانت کھیرے(شیوسینا ۔ بی جے پی) جیا بابو راجکندل (بہوجن سماج پارٹی) جھامبڑ سبھاش مانک چند( کانگریس) اگروال کنج بہاری جگل کشور(پرگتیشیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) اروند کشن رائو کامبلے (بہوجن ریپبلک سوشلسٹ پارٹی) سید امتیاز جلیل (اے آئی ایم آئی ایم) اتم دھنو راٹھوڑ (اسرا لوک منچ پارٹی) دیپالی لعل جی مسال(بہوجن مکتی پارٹی) ندیم رانا(بہوجن مکتی پارٹی) ایم بی مگرے (پیوپلس پارٹی آف انڈیا) احمد ذاکر عبدالقادر(بھار پربھات پارٹی) محسن سر نیم بھائی (نو بھارت نرمان پارٹی) سبھاش کشن رائو پاٹل ( مہاراشٹر سوابھیمانی پکش) حبیب غیاث شیخ (امبیڈکر نیشنل کانگریس) کورنگل سنجئے بابو رائو ( آزاد امیدوار) خان اعجاز احمد (آزا دامیدوار)جگن ناتھ بابو رائو سالوے(آزاد امیدوار) پھلارے سریش آسارام(آزاد امیدوار)اروند بھانو داس کالے( آزاد امیدوار) شیخ خواجہ شیخ قاسم قسمت والا (آزاد امیدوار) سنگیتا کلیان رائو نرمل(آزاد امیدوار) ہرش وردھن دادا رائے بھان جی(آزاد امیدوار) تریبھون مدھوکر پدماکر(آزاد امیدوار) ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.