صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سیاسی اشتہارات کی اشاعت کیلئے ایم سی ایم سی کی منظوری لازمی : ضلع کلکٹر

امیدواروں کو تین دن ، اور پارٹی اور دیگر افراد کو سات دن پہلے درخواست دینا ضروری

1,278

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) سیاسی پارٹی امیدواروں کو الیکٹرانک ، شائع شدہ ، کیبل چینل ، سماجی ذرائع اور آکاشوانی کی اشتہارات کا مواد منظور کروانا لازمی ہے ۔ اس کیلئے تین دن پہلے طے شدہ فارم اور ضروری کاغذات کے ساتھ درخواست دینے کی ہدایت منظوری کمیٹی اور ایم سی ایم سی کمیٹی(میڈیا مانیٹرنگ اور میڈیا سرٹفکیشن) اور الیکشن افسرضلع کلکٹر اودے چودھری نے دی ہے ۔ بھارت انتخابی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریاستی سطح پرلوک سبھا انتخابی حلقہ میں ضلع سطح پر ایم سی ایم سی کاقیام کیا جاچکا ہے ۔ لوک سبھا انتخابات آزاد اور شفاف نیز پرامن ماحول میں بخوبی انجام پانے کیلئے ایم سی ایم سی کا اہم رول رہے گا ۔ اشتہارات کے ساتھ کمیٹی کی طرف سے انتخابی حلقہ میں شائع اور نشر ہونے والے تمام ذرائع پرایم سی ایم سی کی نگرانی رہے گی ۔

اشتہارات کے مواد کی منظوری کے بعد کمیٹی کی طرف سے درخواست دینے والوں کو اشتہارکی اشاعت کے لئے سرٹیفکیٹ دیاجائے گا ۔ ہراشتہار کی اشاعت کیلئے آزادانہ طورپر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ الیکٹرانک چینل ، شائع شدہ ، کیبل چینل ، سماجی ذرائع اور آکاشوانی کے اشتہار کامواد منظور کرانے کی ذمہ داری امیدوار ، پارٹی یا دیگر افراد کیلئے  لازمی ہے ۔ ایم سی ایم سی کمیٹی کے ممبر سیکریٹری ضلع انفارمشین آفسیر ، ممبر ، ڈپٹی ضلع الیکشن آفسیر نلیش شرنگی ، سماجی ذرائع کے ماہر ہراپاٹھک ، مرکزی معلومات ذرائع ابلاغ کے رمیش جائے بھائے شامل ہیں ۔

ضلع کلکٹر کے آفس کی دوسری منزل سے ذرائع کیبن سے کمیٹی کا کام جاری ہے ۔ اس جگہ کمیٹی کی طرف سے دی جانے والی اشتہارات کے سرٹیفکیٹ ، مواد کی نگرانی کی جاتی ہے ۔ اس جگہ مواد کی جانچ،مواد کی نگرانی کی جاتی ہے ۔ اس جگہ مواد کی نگرانی کے لئے تمام ذرائع ، سہولیات مہیا کرائی گئی ہے ۔ اس آفس میں چار ٹی وی سیٹ ، ضلع میں شائع ہونے والے اخبارات ، ٹی وی چینل ، ایف ایم ، سوشل میڈیا پر آفیسرس نگرانی رکھتے ہیں ۔ یہاں سے انتخابات کے متعلق خبروں کی اشاعت ، نشر ، ذرائع ابلاغ اور اتنظامیہ میں ربط ہو اس نظریہ سے روزانہ ذرائع ابلاغ و انتظامیہ میں ربط قائم کیاجاتاہے ۔ یہاں کا نمبر  0240-2355143 ہے ۔ اس طرح کی معلومات آفیسر چلونت نے دی ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.