صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی : معروف صحافی عبدالرحمن صدیقی سپردخاک،صحافتی،سماجی اور سیاسی شخصیات کی شرکت

62,993

ممبئی : معروف صحافی عبدالرحمن صدیقی سپردخاک،صحافتی،سماجی اور سیاسی شخصیات کی شرکت

ممبئی سینئر صحافی عبدالرحمن صدیقی کو گزشتہ شب کی آج ممبئی کے نواحی علاقہ ممبرا کو سہ کے ایم ایم ویلی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد تدفین عمل میں آئی۔

جوکہ ان کے بھتیجے نے پڑھائی۔ مرحوم ممبئی اردو نیوز کے نیوزایڈیٹر اور کارگزار مدیر بھی تھے۔تدفین میں بڑی تعداد میں اردو نیوز کے عملے سمیت صحافی ،سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔

ان کے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا ضیاء الرحمن، اور بہو شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی شام عبد الرحمن صدیقی کا حرکت قلب بند ہو جانے سےانتقال ہو گیا۔

وہ علیل نہیں تھے۔ بلکہ روز نامہ ہندوستان کے دفتر میں کوئی مضمون ٹائپ کر وار ہے تھے۔

اسی دوران کرسی پر بیٹھے بیٹھے وہ ایک جانب جھک گئے۔ ان کی اس کیفیت مدیر سرفراز آرزونے ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بتایا کہ ان کی روح پرواز کر چکی ہے۔ وہ ۶۶ سال کے تھے ۔

عبدالرحمن صدیقی دہلی لکھنو ، کا نپور اور ممبئی کے کئی اخبارات میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔

فی الحال گزشتہ چھ برس سے روز نامہ ممبئی اردو نیوز میں ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹر کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ عبدالرحمان صدیقی کی ملنساری اور خوش مزاجی مشہور تھی۔ جنازے میں کانپور سے آئے دو چھوٹے بھائی احمد ، مدیر حفظ الرحمن، عبید الرحمن اور دو بھتیجے عرشی اور رضوان کے علاوہ روز نامہ ممبئی اردو نیوز ،مدیر شکیل رشید،مدیر هندوستان سرفراز آرزو،جاوید جمال الدین،معروف صحافی و شاعرندیم صدیقی ،ڈاکٹر علاؤالدین، مستقیم مکی، فرحان حنیف وارثی، راشد اختر، شاہد انصاری سینیئر کنٹینٹ ایڈیٹر ای ٹی بھارت اردو،اختر کاظمی،فضل احمد عبد الحمید شیخ، رئیس شیخ ، ناصر یوسف، ریحان انصاری، شہباز انصاری، معین انصاری ، ایڈوکیٹ شمشیر ، وسیم ریحان انصاری اور کے علاوہ سہیل اختر انصاری ، عرفان جعفری، سید ریاض رحیم، عبدالحمید ساحل، ، عالم رضوی، باشم خان ، اعظم شہاب، فیصل فاروق تنویر احمد، ساجد لطیف شفیع انصاری، غازی معین جمال سنجر ، ندیم انصاری، (ہندوستان )،اقلیم شیخ اظہر الدین معین وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں سوگواران شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.