صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

گرام سیوک اور ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

1,320

ناندیڑ:(منتجب الدین) ناندیڑ ضلع کے بلولی تعلقہ کے بڈور گرام پنچایت کے گرام سیوک اور ملازم کو ۶ ہزار روپیئے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن محکمہ کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گائوں کے رہنے والے ایک کسان کے دادا کے نام پر موجود زمین اُس کے والد اور چاچا کے نام پر کرنے کے لئے اُس نے گرام پنچایت دفتر میں درخواست داخل کی تھی ۔ نام تبدیلی اور نمونہ ۸ میں نئے نام کے اندراج کے سلسلے میں گرام سیوک شیواجی مٹھمواڑ نے ۶ ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی ۔ درخواست گذار نے ناندیڑ کے اینٹی کرپشن محکمہ میں آکر اس کی شکایت پیش کی ۔ اے سی بی کی ٹیم نے آج جال بچھا کر گرام سیوک شیواجی مٹھمواڑ اور ملازم پرکاش سونٹکے کو ۶ ہزار روپیئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ دونوں ملزمین کے خلاف بلولی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.