صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ناندیڑ ۔ نیڑا ۔ بسمت راستہ تعمیر کیلئے احتجاج

1,232

 

ناندیڑ:(منتجب الدین)  ناندیڑ ۔ نیڑا ۔ بسمت ہائی وئے پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں ۔ اس سڑک پر گاڑی چلانا کافی مشکل ہوچکا ہے۔ محکمہ تعمیراتِ عامہ کی جانب سے سڑک کی مرمت کی طرف ان دیکھی کی جارہی ہے ۔ اس بات سے ناراض یووا سینا کے ورکرس نے آج ناندیڑ ۔ بسمت شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کیا ۔ یووا سینا کے ضلع پرمکھ مادھو پائوڑے کی قیادت میں ناندیڑ ۔ نیڑا راستہ پر درختوں کی ٹہنیاں ڈال دی گئی اور راستہ کو آمد و رفت کے لئے بند کرکے احتجاج کیا گیا ۔ یووا سینا کا مطالبہ ہے کہ اس ہائی وے کی محکمہ تعمیرات فوری مرمت کرکے ٹرافک کے لئے ایک بہتر راستہ فراہم کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.