صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورٹ پہنچتے ہی امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو پولیس نے کیا گرفتار

63,670

نیویارک : امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2016 کے صدارتی عہدہ کی انتخابی مہم کے دوران ایڈلٹ فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیلس کو منہ بند رکھنے کیلئے رقم دینے کے الزام سے وابستہ مجرمانہ معاملہ میں منگل کو مین ہٹن کی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں ۔ یہاں کورٹ پہنچتے ہی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ان پر مین ہٹن گرینڈ جیوری کے ذریعہ پچھلے ہفتہ فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔ ایک مجرمانہ الزام کا سامنا کرنے والے وہ پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی 2014 میں وہائٹ ہاوس میں پھر پہنچنے کا ان کا خواب بھی ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے ۔

ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں، جنہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق الزامات کا سامنا کرنے والے ڈونالڈ ٹرمپ نے عدالتی سماعت کو ‘غیر حقیقت پسندانہ’ قرار دیا ہے۔امریکی تاریخ میں کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کے خلاف یہ پہلی مجرمانہ کارروائی ہے۔ سابق صدر آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔


اس کیس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل ہنگامے میںکردار کی تحقیقات کا کیس، ریاست جاجیا میں 2020 میں انتخابات میں اپنی شکست کو جیت میں بدلنے کی کوششں اور عہدہ چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات ساتھ لے جانے کے کیسز چل رہے ہیں۔

نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور سے عدالت جانے سے قبل ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل میڈیا ایپ پر لکھا ’بہت غیر حقیقی لگتا ہے— واہ، وہ مجھے گرفتار کرنے جا رہے ہیں۔ یقین نہیں آتا کہ یہ امریکہ میں ہو رہا ہے۔ میگا!‘ان کی عدالت آمد کے موقعے پر سڑکوں پر سینکڑوں پولیس اہلکار نظر آئے _ٹرمپ نے عدالت کے باہر گاڑی سے نکلتے ہوئے اپنے حامیوں کو ہاتھ لہرا کر جواب دیا جبکہ امریکی خفیہ سروس کے اہلکار ان کی سکیورٹی کے لیے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔

اس کیس کے علاوہ انہیں تین اور تحقیقات کا سامنا ہے۔ان میں 2020 انتخابات میں صدر بائیڈن کی جیت کو بدلنے کی کوشش کرنے، چھ جنوری، 2021 کو دارالحکومت میں موجود کانگریس کی عمارت (کیپیٹل) پر حملے کی ترغیب دینے اور خفیہ دستاویزات اپنے گھر پر رکھنے کے الزامات ہیں_

Leave A Reply

Your email address will not be published.