صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مسجد الحرام کے فرش میں ٹھنڈک کا کیا راز ہے؟

75,953

مکہ معظمہ: مکہ معظمہ میں جھلستے ہوئے درجہ حرارت کے باوجود بھی مسجد الحرام کے فرش میں جو ٹھنڈک ہے اس کا کیا راز ہے۔کوئی بھی ایسا شخص جس نے عمرہ یا حج کیا ہو اس نے شائد اس بات کو نوٹ کیاہے کہ جب اس نے مسجدالحرام میں مطاف کے سنگ مرمر کے فرش پر قدم رکھاتو وہاں اسے ٹھنڈک محسوس ہوئی بہت سے لوگوں نے اس بات کی وجہ پر بحث کی _بعض لوگ یہ باور کررہے ہیں کہ فرش کے نیچے ایر کنڈیشنرس ہیں جبکہ یہ غلط بات ہے۔

حرمین شریفین کے امور کی عمومی صدارت نے بتایا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ مطاف میں استعمال کردہ THASSOS سنگ مرمر کی قسم ہے جو ساری دنیا میں سب سے بڑا سطحی سنگ مرمر کہلایا جاسکتاہے۔


شاہ خالد کے دور میں انہوں نے سال 1398 ہجری میں مطاف کی توسیع کا حکم دیاتھا جبکہ پہلی مرتبہ اس کے فرش کو مذکورہ بالا نوعیت کے سنگ مرمر کے پتھروں سے آراستہ کیاگیاتھا جبکہ اس کے ذریعہ سورج کی کرنیں منکعس ہوجاتی ہیں اور اس کی وجہ سے دن میں گرمی محسوس نہیں ہوتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.