ایلون مسک نے ٹویٹر کا لوگو بدل دیا
ایلون مسک نے کہا ہے کہ اب آپ ٹوئٹر کھولیں گے تو آپ کو نیلی چڑیا کی جگہ اس کتے جس کا نام کوباسو ہے، کی شکل نظر آئے گی_
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کی جگہ مشہور زمانہ ڈوگی میم والے کتے کو دے دی۔خبر کے مطابق، مسک نے کہا ہے کہ اب آپ ٹوئٹر کھولیں گے تو آپ کو نیلی چڑیا کی جگہ اس کتے جس کا نام کوباسو ہے، کی شکل نظر آئے گی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے خود ایلون مسک نے ایک اسکرین شارٹ کے ساتھ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وعدہ کیا تھا، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت کے حوالے سے سوال کیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے نئے پلیٹ فارم کی جگہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ایلون مسک نے اس سے وعدہ کرلیا تھا۔