صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حکومت کھٹک سماج کو اگر ایس سی ایس ٹی کا درجہ نہیں دیتی تو ایک ماہ میں ریاستی سطح پر مظاہرہ کیا جائیگا۔۔

78,699

حاجی عرفات قریشی برادری کے اگر مطالبات پورے نہیں کیے گئے ریاست گیر مہم چلائی جائیگی ۔۔

ریاست مہاراشٹر میں قریشی برادری (کھٹک سماج) جن کا شمار دیگر پسماندہ طبقات کو فہرست میں ہوتا ہے اگر انہیں پسماندہ طبقات شیڈیول کاسٹ کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا نیز برادری کو در پیش مسائل کو ایک ماہ کے اندر اگر حل نہیں کیا گیا تو ریاست گیر سطح پر مہم چلائی جائیگی یہ اعلان آج یہاں کھٹک برادری کے قائد و ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین حاجی عرفات شیخ نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا اور کہا کہ اسی پیشے ث وابستہ برادران وطن (ہندو بھائیوں) کو پسماندہ طبقات ایس ٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے تو قانون کے مطابق مسلم کھٹک کو بھی یہی سہولیات دستیاب ہونی چاہئے۔ممبئی کے رنگ شاردا ہال میں اٹھ قریشی جاگا ہو۔

آراکشن کا دھاگہ ہو کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الوقت قریشی برادری کو دیگر پسماندہ طبقات کی سہولیات دستیاب ہے لیکن اُنکی ذات کے تصدیق نامے ( ویلیڈیٹی) کا حکومت نے کوئی معقول انتظام نہیں کیا ہے یہی سبب ہے کہ اس تصدیق نامے کو حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہے۔حاجی عرفات جن کا تعلق بھارتی جنتا پارٹی سے ہے انہوں میں اپنی ہی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں بی کے پی کے ساتھ ہوں لیکن اس وقت مجھے بڑی مایوسی ہوتی ہے جب میں اپنی برادری کے مسائل حال کرنے میں نا کام ہوجاتا ہوں یہی سبب ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ہم سڑکوں پر بحالت مجبوری میں اتر آئینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراٹھا ریزرویشن کی تحریک فلوقت پوری ریاست میں بام عروج پر ہے نیز آج مسلم سماج بھی کے گیا ہے اور وہ اپنے حق کے لیے مراٹھا ریزرویشن کی طرز پر تحریک چلانے کے لیے کمر بستہ ہے اس موقع پر بھارتی جنتا پارٹی ممبئی کے صدر اشیاء شیلار بھی اس تقریب میں موجود تھے شیلار نے کہا کہ او بی سی کا درجہ ملنے کے بعد بھی قریشی برادری کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسلئے اب اس کے لیے میں خود ریاستی حکومت سے بات کر کے اس مسلے کہ حل نکالنے کے لیے کہوں گا کیوں جب حکومت نے او بی سی کا درجہ دیا ہے سہولیات دینے میں مصائب کا کیوں سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیوسینا رکن اسمبلی ارجن کھوتکر نے قریشی برادری کو پسماندہ طبقات کے زمرہ میں شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی قریشی برادری جنکا شمار دیگر پسماندہ طبقات کے طور پر ہوتا ہے لیکن وہیں جس طرح سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے قصاب حضرات کو پسماندہ طبقات (شیڈول کاسٹ) میں شامل کیا گیا ہے اسی طرح سے قریشی برادری کو بھی وہی سہولیات ملنے چاہیے کیونکہ دونوں میں یکسانیت ہے ۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.