صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دلیپ کمار کی ہمشیرہ اور محبوب خان کی بہو سعیدہ اقبال خان انتقال کر گئیں ،تعزیتی نشست میں سائرہ بانو واہل خانہ کی شرکت

67,141


مشہور اداکار مرحوم دلیپ کمار کی ہمشیرہ اور فلمساز مرحوم محبوب خان کی بہو سعیدہ اقبال خان انتقال کر گئیں اور آج شام محبوب اسٹوڈیو میں ان کے اہل خانہ بیٹی الحام اور بیٹاثاقب نے زیارت اور دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا،جس میں دلیپ کمار کی بیوہ ادارہ سائرہ بانو ،دیگر فلمی ستارے اورمشہور تاجراور اے ایم یو ،جامعہ ملّیہ اور جامعہ ہمدرد کے کورٹ ممبرآصف فاروقی اورمعزز شہریوں نے شرکت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی گئی۔اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ ہوئی۔
اہل خانہ نے ایک بیان میں کہاکہ ہماری پیاری ماں،سعیدہ اقبال خان دوروز قبل اللہ کو پیاری ہوگئیں۔وہ کمزور، مم نرم گو، مہربان لیکن پرعزم تھیں۔ ان کی بے لوث محبت اور ان کی بے پناہ ہمت اور فضل کی وجہ سے بہتر زندگی عطا کی اور یہ زندگی بھر کی یادوں سے نوازا گیا ہے۔
ان کی شفقت، ان کی مہربانی، اس کی ہم سے شدید عقیدت اوراپنے خاندان اور دوستوں کے لیے ان کی محبت، ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی تھی۔اور اب وہ یادوں کا حصہ بن چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.