صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رمضان کے آخری عشرے کا آغاز، عمرہ زائرین پر بڑی پابندی عائد

68,858

ریاض: سعودی حکام نے عمرہ زائرین کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں جس میں زائرین پرالیکٹرک ساکٹ استعمال کرنے پر پابندی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحمتوں اور برکتوں بھرے مہینے کے آخری عشرے کا آغاز ہو گیا ہے اور سعودی حکام نے عمرہ زائرین کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جس کے تحت حرم شریف میں عمرہ زائرین الیکٹرک ساکٹ استعمال نہیں کر سکیں گے ، زائرین جدہ ائیرپورٹ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کر سکیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر عمرہ زائرین صرف مکہ کے داخلی راستوں پر واقع کار پارکنگ میں رک سکتے ہیں، پیدل چلنے والوں کی نقل وحرکت کو متاثر کرنے والی جگہوں پر گاڑی کھڑی کرنا ممنوع ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کو متعدد چیزیں ساتھ لانے سے گریز کی ہدایت کی تھی۔وزارت نے مالی فراڈ سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا دیتے ہوئے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بینک کارڈ کی معلومات کسی کو فراہم نہ کریں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کریں دھوکہ دہی کا شبہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو مطلع کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.