صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔ عرض تحریر یہ ہے کہ ایک مشاعرے کی رپورٹ اور فوٹو ارسال کر رہا ہوں۔

87,632

امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔ عرض تحریر یہ ہے کہ ایک مشاعرے کی رپورٹ اور فوٹو ارسال کر رہا ہوں۔

آپ اپنے موخر جریدے کے قریبی شمارے میں شائع فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔دعاوں کا طالب:

یوسف رانا ناگپور کامٹی میں عرس کے موقع پر ہونے والا آل انڈیا مشاعرہ کامیابی سے ہمکنار سنتروں کے شہر ناگپور سے محض ۱۶؍کلو میٹر پرواقع کامٹی میں حضرت بابا عبداللہ شاہ نوشاہی قادری علیہ الرحمہ کے ۱۵۰؍ویں عرس کے موقع پر مسلسل۱۵؍دنوں تک چلنے والی مختلف تقاریب میں جہاں لاکھوں کی تعداد میںزائرین اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے تشریف لائے۔

وہیں اس موقع پرحضرت بابا عبداللہ شاہ نوشاہی قادری علیہ الرحمہ کے صدر عابد بھائی تاجی نے ایک آل انڈیا مشاعرے کا انعقاد کیاجس کی صدارت ناگپور کے بزرگ شاعر ظفر کلیم نے فرمائی۔

مشاعرےکی ابتدائی نظامت کے فرائض ممبئی کے مشہور و معروف شاعر و ناظم یوسف رانا نے جبکہ مشاعرے کی نظامت مشہور شاعر ابرار کاشف نے بہ حسن و خوبی انجام دیئے۔

شعرائے کرام میں شکیل اعظمی، محشر آفریدی،اقبال اشہر، عزم شاکری،تنویر غازی،اسد اجمیری، لکشمن نیپالی، سجاد جھنجھٹ، یوسف رانا شاعرات میں روبینہ ایاز، رانا تبسم نے اپنے کلام بلاغت نظام سے سامعین کو محظوظ فرمایا۔

اس مشاعرے کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ سامعین نے تمام شعرائے کرام کو اپنی محبتوں سے نواز کر اس مشاعرے کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

واضح رہے اس پروگرام کے کنوینر یوسف رانا جبکہ منتظمین میں حضرت بابا عبداللہ شاہ نوشاہی قادری علیہ الرحمہ کے ٹرسٹیان کے ساتھ ساتھ حاجی سونو بھائی اور مونوبھائی کو سجانے اور سنوارنے میں انتھک محنت کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.