صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

فی الحال ہماری ساری توجہ انکی صحت پر ہے: نواب ملک کے اہلخانہ

73,717

طبی بنیادوں پر سپریم کورٹ سے ۲؍ ماہ کی ضمانت منظور ہونے کے ۳؍ روز بعد پیر کی شام سابق کابینی وزیر نواب ملک نجی اسپتال سے کرلا میں واقع اپنی رہائش گاہ نور منزل پہنچے۔

طبی بنیادوں پر سپریم کورٹ سے ۲؍ ماہ کی ضمانت منظور ہونے کے ۳؍ روز بعد پیر کی شام سابق کابینی وزیر نواب ملک نجی اسپتال سے کرلا میں واقع اپنی رہائش گاہ نور منزل پہنچے۔

منگل کی دوپہر نمائندۂ انقلاب جب نواب ملک سے ملاقات کرنے ان کے گھر پہنچا تو ان کی بیٹی نیلوفر نے بتایا کہ’’ والد صاحب سو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایاکہ’’ ہم صرف ان کی صحت کو لے کر فکر مند ہیں۔ ہماری پوری توجہ ان کا بہتر علاج کروانے پر مرکوز ہے۔ اس کے علاوہ اور کسی بارے میں ہم بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔‘‘

اس ضمن میں نواب ملک کے ایک رشتہ دار سے رابطہ قائم کرنے پر انہوں نے بتایاکہ عدالت نے نواب ملک کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے منع کیا ہے اسی لئے وہ میڈیا سے بات نہیں کر رہے ہیں۔ اس وقت میڈیا سے بات کرنے سے زیادہ ضروری ان کی صحت ہے۔ لہٰذا ہماری یہی کوشش ہے کہ ان کا بہتر ین علاج کیا جائے تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو سکیں۔ نواب ملک کے گھر کے باہر بڑی بڑی ہورڈنگ لگا کر ان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

پیر کو اسپتال سے ڈسچارج ہوتے وقت ان کا استقبال کرنے کیلئے بڑی تعداد میں حامی وہاں جمع ہوگئے تھے اور جلوس کی شکل میں انہیں اسپتال سے گھر لایا گیا۔

واضح رہے کہ کرلا کے گوا والا کمپاؤنڈ کی خرید و فروخت اور انڈر ورلڈ سے تعلق کے الزامات میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے کیس کے تحت گزشتہ بر س کے ابتدا میں کو نواب ملک کو گرفتار کیا تھا۔

۶۴؍سالہ نواب ملک کو گردے کی بیماری کے سبب مئی ۲۰۲۲ء میں عدالتی تحویل ہوتے ہوئے کرلا کے ایک نجی اسپتال علاج کیلئے داخل کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.