صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پٹرول پمپ مالکان ٹووہیلر ٹنکی کیCapacityسے ناواقف؛آئے دن پٹرول پمپ پر بڑھ رہی ہے لڑائیاں

1,488
علامتی تصویر

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) گاڑی مالکان کو ان کی گاڑیوں میں ایندھن کی capacityسے متعلق معلومات نہ ہونے کے سبب آئے دن پٹرول پمپ پر لڑائی ہورہی ہے یہ اطلاع پٹرولم ڈیلرس اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس میں دی۔ پٹرولیم ڈیلرس اسوسی ایشن کی ڈاکٹر ارچنا دیورے اور عقیل عباس نے صحافیوں کو بتایا کہ ہر کمپنی کی گاڑیوں میں پٹرول ٹنگ کی capacityالگ الگ ہوتی ہے جس سے نہ توگاڑی مالک واقف رہتا ہے اور نہ ہی پٹرول پمپ پر کام کرنے والے ملازمین جس کی وجہ سے ٹانکی فل کروانے والے گاہکوں اور پمپ ملازمین میں اکثر جھگڑا ہوجاتا ہے اور پٹرول پمپ کی بدنامی ہورہی ہے حالانکہ اس سلسلہ میں اسوسی ایشن نے کئی مرتبہ پٹرولیم کمپنی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کے حل کے لئے فوروہیلر اور ٹووہیلر گاڑیاں بنانے والے صنعتکاروں سے اپنے گاہکوں کو گاڑیوں سے متعلق مکمل معلومات فراہم کروانے کے لئے بیداری مہم چلانے کی اپیل کی جائے۔ مگر نہ تو پٹرولیم کمپنی کے ذمہ داران نے اس جانب کوئی دی اور نہ ہی وہیکلکس بنانے والی کمپنیاں اس پر توجہ دینے تیار ہیں جس کا خمیازہ پٹرول پمپ مالکان اور ملازمین کو بھگتناپڑرہا ہے۔ انھو ںنے میڈیا کے ذریعہ  متعلقہ کمپنیوں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ اس مسئلہ کے حل کے لئے عوامی بیدری مہم چلائی جاء۔ اس پریس کانفرنس میں اسوسی ایشن کے سیکریٹری عقیل عباس ڈاکٹر ارچنا دیورے میرا جنجاڑ رشی کیش موے سوریکانت  امبرواڑی ابھئے کج کرے اور نتن پاٹل بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.