صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی کے شہریوں سے میزلس روبیلا کا ٹیکہ لگوانے کی اپیل

  عالمی شخصیات نے میزلس روبیلا کے ٹیکے کوضروری اور مفید قرار د یا ہے اس لیےاس تعلق سے کسی سازش وغیرہ کا شبہ نہیں کرنا چاہئے : سید اشرف جیلانی کچھوچھوی

1,262
?

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) گذشتہ روز مغربی بھیونڈی کی معروف مذہبی درسگاہ دارالعلوم دیوان شاہ میں اساتذہ ، والدین اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں حاضرین سے خطاب کر تے ہوئےعالمی روحانی شخصیت سید اشرف جیلانی کچھوچھوی نے کہا کہ بھیونڈی سمیت پورے ملک سے میری اپیل ہے کہ اپنے نو مہینے سے پندرہ سال تک کے سبھی بچوں کو روبیلا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے دنیا کے کئی ممالک میں میزلس و روبیلا کی تباہ کاریاں دیکھی ہیں خاص طور پر ساوتھ افریقہ میں بے شمار بچے اس بیماری کی وجہ سے پیدائشی طور پر معذور ہیں اور ان کا کوئی علاج بھی ممکن نہیں ہوپارہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ جب ہمارے ملک کے عالمی شناخت رکھنے والے ادارے اور شخصیات نے اس ٹیکہ سے متعلق تحقیقات کرکے تصدیق کی ہےاور اسے نا صرف مفید بلکہ ضروری قرارداد دیتے ہوئے اپیلیں شائع کی ہیں تو پھر ہمیں اس ٹیکے کے بارے میں نسل کشی ، آبادی میں تخفیف ، یا کوئی سازش وغیرہ کا شک و شبہ نہیں کرنا چاہئے ۔ شیخ نے اپنے مدرسے کے اساتذہ طلباء  اور اسکولی طلباء کے موجود تمام والدین سے ذمہ دارانہ اپیلیں کی ہیں اور اسی طرح ان کے دوسرے ادارے حفیظ نگر اور گھونگھٹ نگر میں واقع اسکولوں کے اساتذہ کو فوری طور پر فون کرکے سبھی بچوں کو ٹیکہ دینے کا مشورہ دیا ہے ۔

?

اس موقع پر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے ادارہ صحت کے انچارج ڈاکٹر جیونت دھلے میڈیکل افیسر ڈاکٹر بشری شیخ ، ڈاکٹر آرتی دکشت اور ڈبلیو ایچ او کے سرویلنس میڈیکل افیسر ڈاکٹر کشور چوہان اور ڈاکٹر آنند سونٹکے بھی موجود تھے ۔ جبکہ پالگھر سے بھیونڈی کو میزلس وروبیلا پروگرام میں سپورٹ کرنے کے لئے خصوصی طور پر بھیجے گئے ڈاکٹر تنویر نے بھی حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میزلس وروبیلا ایک خطرناک بیماری ہے ۔ ہمارے ملک ہندوستان میں ہر برس تقریبا پچاس ہزار بچے پیدائشی طور پر اس بیماری کی وجہ سے معذور ہورہے ہیں اور اس بیماری کا خاتمہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے پچاس برس قبل ہی کرلیا ہے ہمارے ملک ہندوستان میں بھی کوشش جاری ہے ۔

اس سلسلے میں بائیس کروڑ بچوں کو روبیلا کا ٹیکہ دیا جاچکا ہے ۔ مہاراشٹرا میں پنچانوے فیصد بچوں کو روبیلا کا ٹیکہ دیا جاچکا ہے مگر ہم بھیونڈی شہر میں سب سے پیچھے ہیں ۔ مالیگاوں بھی تقریبا اسی فیصد بچوں کو روبیلا کا ٹیکہ مل گیا ہے اس لئے بھیونڈی شہر کے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ ٹیکہ ضرور لگوائیں ۔ جبکہ ان کے ادارے کے نگراں و ذمہ دار مفتی سید محمد واقف نے اپنے لیٹر پیڈ پر ایک اپیل بھی جاری کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو میزلس وروبیلا کے ٹیکے لگوائیں ۔ مذکورہ پروگرام کی نظامت اسکول کی ہیڈ مسٹریس بینا میڈم نے انجام دی جبکہ اس موقع پر اسکول کمیٹی کے صدر اور سکریٹری حنیف قریشی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.