صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہر کے پرامن ماحول کو مکدر نہ کریں : پولس کمشنر

ماب لنچنگ میں ملوث افرادپر قانونی شکنجا کسا جائے : جن جاگرن سمیتی

35,701

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) شہر میں پیش آئی ماب لنچنگ کی واردات میں ملوث افراد پر قانونی شکنجہ کسا جائے اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کی غرض سے ہر پولس اسٹیشن میں امن کمیٹی کی میٹنگس منعقد کی جائیں یہ مطالبہ جن جاگرن سمیتی کی جانب سے پولس کمشنر سے کیا گیا ۔ اس ضمن میں جن جاگرن سمیتی کے ایک وفد نے پولس کمشنر سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ گذشتہ تین دنوں سے شہر میں جو ماب لنچنگ کی وارداتیں انجام دی گئی ہیں ان میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے کیوں کہ اس طرح کی وارداتوں سے شہر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ کھڑا ہونے لگا ہے ۔

اسی طرح شہر میں امن وامان کی برقراری کیلئے شہر میں موجود سبھی پولس اسٹیشن میں امن کمیٹی کی مٹنگس منعقد کی جائیں اس وفد میں محسن احمد خان ، میر ہدایت علی ، سلمیٰ بانو، ڈاکٹر عزیز عرفان، پروفیسر سید نا ظہرالدین اور سرور سلاحی بھی شریک تھے ۔ وفد میں شامل افراد کی بات سننے کے بعد پولس کمشنر چرنجیوپرساد نے انھیں بتایا کہ ان دونوں معاملات کی باریکی سے جانچ کی جارہی ہے اور قبل از وقت اسے ماب لیچنگ کا نام دینا غلط ہوگا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہر میں قومی یکجہتی کی فضا خراب کرنے کی چھوٹ کسی کو بھی نہیں دی جائیگی اور پولس ڈپارٹمنٹ اس کے لئے پابند ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.