صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ضلع پریشد کے 70 ہزار سے زائد طلبہ یونیفارم سے محروم

33,722

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ضلع پریشد اسکولوں کے 70 ہزار سے زائد طلبہ یونیفارم سے محروم ہیں جس سے متعلقہ انتظامیہ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے ۔ نیا تعلیمی سال شروع ہوئے لگ بھگ دو مہینے گزرچکے ہیں مگر ریاستی حکومت کی جانب سے سال رواں یونیفارم کے سلسلے میں جو پالیسی بنی ہے اس کے سبب 70 ہزار سے زائد طلبہ کے یونیفارم سے محروم رہنے کا اندیشہ ہے ۔

واضح رہے کہ ہر سال حکومت سروشکشا ابھیان کے تحت پسماندہ طبقات کے طلبہ کو یونیفارم فراہم کروانے کی غرض سے فنڈ فراہم کرواتی ہے مگر اس سال حکومت نے یونیفارم کیلئے فنڈ نہ دیتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے کہ یونیفارم کیلئے گزشتہ سال جو فنڈ دیا تھا وہ مکمل خرچ نہیں ہوا ہے لہٰذا اسی فنڈ سے اس سال بھی طلبہ کو یونیفارم مہیا کئے جائیں ۔

اس کے بعد متعلقہ محکمہ نے طلبہ کو یونیفارم مہیا کرنے کیلئے 7 کروڑ دوسو رپئے کا فنڈ متعلقہ اسکولوں میں تقسیم کردیا مگر اسکولوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈپارٹمنٹ نے یونیفارم کیلئے جو فنڈ دیا ہے اس میں تمام بچوں کو یونیفارمس نہیں دیئے جاسکتے ۔ جس کی وجہ سے یہ معاملہ التواء میں ہے اور دو ماہ کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی 70 ہزار سے زائد طلبہ یونیفارم سے محروم ہیں ۔ متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگتا دکھائی دے رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.