صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پولس کو دھوکہ دے کر عادی مجرم فرار ، دو روز میں دوسری واردات

36,094

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) مختلف وارداتوں میں ملوث عادی مجرم والوج پولس کو چکما دے کر فرار ہوگیا ۔ یہ واقعہ گذشتہ دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا ۔ پولس سے ملی تفصیلات کے مطابق عادی ملزم گنیش بنسوڑے ساکن والوج کے خلاف والوج پولس اسٹیشن میں کئی معاملات درج ہیں ۔ جس میں وہ پولس کو مطلوب تھا ۔ گذشتہ رات پولس نے اسے گرفتار کرکے اسے رات بھر والوج ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن کے لاک اپ میں رکھا آج دوپہر پولس نے اسے لاک اپ سے نکال کر والوج پولس اسٹیشن لے آئی جہاں پر اس نے پولس سے ضروریات کے لئے جانے کی اجازت طلب کی ۔

پولس نے اسے جب ضرورت کے لئے جانے کے لئے کہا تو وہ پولس اسٹیشن کی دیوار کود کر فرار اختیار کرلی ۔ عادی ملزم کے فرار ہوتے ہی پولس اسٹیشن میں ہلچل مچ گئی ۔ اس کا تعاقب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ پولس کے ہاتھ نہیں لگا ۔ پولس نے اس کے خلاف کیس درج کرلیا اور اس کی تلاش جاری ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز جنسی پولس اسٹیشن کے حدود سے بھی ذہنی معذور ملزم ہیمنت اویناش جادھو نے راہ فرار اختیار کرلی تھی ۔ دو دن میں ملزم کے فرار ہونے کا یہ دوسرا واقعہ جس کی وجہ سے پولس کے کام پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے ۔ والوج پولس فرار ملزم کو تلاش کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.