صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

 میئر گھوڑیلے کی متعلقہ افسران کیساتھ اہم میٹنگ

بی او ٹی کے تحت مختلف مقامات پر شروع کئے گئے پروجیکٹس کا جائزہ

34,106

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) واضح رہے کہ یہاں جنتے بھی میونسپل کمشنرس آئے انھوں نے نیا تجربہ کیا ۔ سابق میونسپل کمشنر اسیم کمارگپتا نے یہاں بی او ٹی پروجیکٹس کا تجربہ شروع کیا ۔ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہا ۔ سابق میونسپل کمشنر ڈاکٹرپر شوتم بھاپکر نے بی او ٹی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شاہ گنج منڈی ، اورنگ پورہ بھاجی منڈی اور مالس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اسی طرح سدھارتھ گارڈن میں بھی ایک بی او ٹی پروجیکٹ شروع کیا گیا ۔

اس کے علاوہ ویدانت نگر علاقہ اور سڈکو ٹائون سینٹر کے اسپورٹس کامپلکس میں بھی بی او ٹی طرز پر سوئمنگ پول کی تعمیر کا کام  شروع کیا گیا مگر کئی سال گزر جانے کے بعد بھی اب تک یہ پروجیکٹس مکمل نہیں ہوسکے ۔ لہٰذا میئر نند کمار گھوڑیلے نے ایک مٹینگ طلب کی اور ایک بھی پروجیکٹس پورا نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ان پروجیکٹس کی تکمیل میں آرہی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے اور یہ پروجیکٹس جلد سے جلد مکمل کئے جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.