صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اورنگ آباد میں کاپر وائر چوری کرنے والا گروہ پولس کی گرفت میں

1,289

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) اورنگ آباد پولس کو آج ایک بڑی کامیابی ملی جب کرائم برانچ نے کاپر وائر کی بڑے پیمانے پر چوری کرنے والے گروہ کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ گروہ کا سرغنہ ایک تعلیم یافتہ نوجوان اور عادی مجرم ہے ہے اور اس نے ۱۹۹۵ میں اورنگ آباد شہر میں منگل سوتر کی چوریاں کرکے پولس کیلئے مشکلات کھڑی کردی تھی مذکورہ عادی چوری کا نام منوج تیاگی ہے ۔ منوج تیاگی ایم آئی ٹی کالج کا طالب علم اب اس معاملے میں سرغنہ کے طور پر سامنے آیا ہے  جسے پولس نے اسکے گروہ سمیت حراست میں لے لیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.