صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

یکم دسمبر کو ناندیڑ میں سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ

679


ناندیڑ:(منتجب الدین) ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم دسمبر بروز ہفتہ بوقت ساڑھے آٹھ بجے شب سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں حیدرآباد سے مسرور عابدی ، طیب پاشاہ قادری ، عبدالرشید ارشد ، ناصر خان نعمت مصباحی ، نظام آباد سے جمیل نظام آبادی ، اشفاق آصفی ، کبیراحمد شکیل ، جلال اکبر ، عبدالخالق اسرار ، ڈاکٹر رضی شتاری ، تمیم نظام آبادی ، کولہاپور سے ابراہیم فیض ، پربھنی سے پیر محمد علی ، دیگلور سے قاضی ادریس علی سحر ، قاسم انجینئر ، شرکت کریں گے ۔ اُس کے علاوہ مقامی شعرأ بھی بارگاہِ رسالت مآب ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ خانقاہ عالیہ نقشبندیہ خالدیہ (المنزلی) دوسری منزل عائشہ حُسین فنکشن ہال ، دیگلور ناکہ ناندیڑ میں منعقد ہونے والے اس طرحی نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کی اپیل ایڈوکیٹ عبدالرحمٰن صدیقی کی جانب سے کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.