صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ریزروزمین پر قبضہ کیخلاف کارپوریشن کی کارروائی

1,779

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) سڈکو بس اسٹینڈ سے جلگائوں ٹی پوائنٹ تک سبز پٹے کے لئے ریزروزمین پر کئے گئے ناجائز قبضہ جات کا آج میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک نے معائنہ کیا اور قبضہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ میونسپل کمشنر کی ہدایت پر ڈی ایم سی منجو شاہ متھا کی نگرانی میں غیر قانونی قبضہ جات ہٹائو دستے نے گزشتہ روز یہاں کاروائی کا آغاز کیا تھا۔مگر گرین زون کے لئے ریزرو زمین پر قبضہ کرکے چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والو ںکو تو ہٹادیا مگر جب ایک بلڈر کی جانب سے وہاں ڈمپ کیا گیا بلڈنگ مٹریل ہٹانے کی کاروائی کی تو متعلقہ بلڈر کے لوگوں نے اس کاروائی کی نہ صرف شدید مخالفت کی بلکہ میونسپل ملازمین پر ایک بڑا پتھر پھینکتے ہوئے کاروائی رخنہ اندازی کی جس کی وجہ سے گزشتہ روز میونسپل عملے نے اپنی کاروائی روک دی اور اس معاملے میں رکاوٹ ڈالنے والو ںکے خلاف سڈکو ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروائی۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک آج صبح بذات خود وہاں پہنچے اور ناجائز قبضہ جات کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ افسران کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والو ںکے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل میونسپل کمشنر شری کرشن بھال سنگھ ڈپٹی میونسپل کمشنر منجو شامتھا کارگزار ڈی ایم سی وسنت نکم ٹائون پلانر اے پی دیشمکھ گارڈن سپرنٹنڈنٹ وجئے پاٹل اور دیگر افسران وملازمین بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.