المومنہ اسکول کے فن فیر میں ننھی بچیوں نے بڑوں کا جیتا دل
ورلڈ اردو نیوز ڈیسک
ممبئی : مسلمانوں میں مسلم بچیوں میں تعلیمی انقلاب کے لئے لوگ سرگرم ہیں اہم بات یہ ہے کی جو لوگ اسکے لئے سرگرم ہیں وہ مسلمانوں پر تعلیم کو بوجھ نہیں بننے دیتے اسی لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کلچرل پروگرام کو بھی وہی اہمیت دی جاتی ہے تاکی اپنی اس کم عمر میں ہی بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ باہری دنیا سے بھی واقف ہو جائیں- ممبئی میں مسلم بچیوں کی تعلیم کا خاص خیال رکھنے والی المومنہ اسکول کی چکلا شاخ میں ننھی بچیوں نے کے لئے اسی طرح کا پرگرام رکھا گیا جس میں بن آگ کے کھانا بنانا ، مہندی لگانا ،کارڈ بنانا ،جویلری کیسے بنائی جائے اس طرح کے مقابلے رکھے گئے اس میں نا صرف ننھی بچیوں نے حصّہ لیا بلکہ اپنے فن کے مظاہرے سے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا –