صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بامبے  مرکنٹا ئیل بینک کے چیئرمین ذیشان مہندی عرف نرو مودی سمیت 4 افراد کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج

1,727

 

ذیشان مہندی عرف نرو مودی

 شاہد انصاری

لکھنئو : کروڑوں روپے کے گھپلے میں گھرے بامبے مرکنٹا ئیل بینک کے چیئرمین ذیشان مہندی سمیت 4 افراد کے خلاف لکھنئو کے قیصر باگ پولیس تھانے میں دھوکہ دہی اور جعلسازی  کا معاملہ درج کیا گیا ہے. ذیشان مہندی عرف نرو مودی کے علاوہ جن لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کے نام شاہ عالم , بامبے مرکنٹا ئیل بینک کے لکھنئو برانچ کے مینیجر انوار اور بدرے عالم ہیں. شکایت کنندہ سید رضا حیدر نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ لکھنئو بامبے  مرکنٹا ئیل بینک میں ملازم تھے ذیشان مہندی کی بدعنوانی انہوں نےاجاگر کیا تھا جس کے بعد انہیں بینک سے نکال دیا گیا اور منہ کھولنے پر الٹا کیس درج کرانے کی دھمکی دی . مہندی نے اس دوران جب وہ ملازم تھے تب 8 لاکھ روپے قرض مانگے تھے اور یہ پیسے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر کئے گئے تھے. جب یہ پیسے انہوں نے واپس مانگے تو تو ذیشان مہندی نے انہیں چیک دیا جو باؤنس ہو گیا انہوں نے واپس کیا تو مہندی نے بینک کے مینیجر انوار سے مل کر اس چیک کو اسٹاپ ادائیگی کی وجہ بتا کر اسے جمع کر لیا جب کہ اس اکاؤنٹ میں صرف 6000 روپے ہی تھے.  اکاؤنٹ جب انہوں نے چیک کیا تو پتہ چلا کہ اس پتا پر ذیشان مہندی رہتے ہی نہیں اور انہوں نے اسی پتا پر ڈرائیونگ لائسنس بنا کر اس کی بنیاد پر فرضی اکاؤنٹ کھول دیا ہے. جس پر تفتیشی افسر درگا دت سنگھ نے بتایا کہ شکایت کنندہ کے بیان کے بعد ہم نے معاملے کی چھان بین اور پیسوں کے لین دین کی تفصیل  پتہ کی جس کے بعد پتہ چلا کہ ذیشان مہندی نے پیسے لئے تھے لیکن واپس کرتے وقت انہوں نے جو چیک دیئے تھے وہ باؤنس ہوگئے تھے ہم نے تحقیقات کے بعد 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے تحقیقات میں اور بھی 2 لوگوں کا نام سامنے آیا ہے. فی الحال معاملے کی چھان بین جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا-

Leave A Reply

Your email address will not be published.