صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

یوپی میں لاء اینڈ آرڈر، مرادآباد میں دن دہاڑے بی جے پی لیڈر کا قتل

98,736

مرادآباد: اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی حالت اتنی خراب ہے کہ بدمعاش پولیس سیکورٹی میں قتل کردیتے ہیں تو کبھی عدالت میں دن دہاڑےگولی ماردیتے ہیں –

تازہ ترین معاملہ مرادآباد میں سامنے آیا ہے، جہاں ایک بی جے پی لیڈر کو دن دیہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی لیڈر انوج چودھری کو جمعرات کی شام مراد آباد میں ان کی رہائش کے باہر بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پورے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 34 سالہ انوج چودھری اپنی رہائش کے باہر ایک دوسرے شخص کے ساتھ چہل قدمی کر رہے ہیں۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار تین افراد موقع پر پہنچے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران وہ بری طرح زخمی ہو کر زمین پر گر گئے۔

پولیس کے مطابق بی جے پی لیڈر کو نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ مقامی سیاست میں سرگرم انوج چودھری نے سنبھل کے اسمولی سے بلاک سربراہ کا انتخاب لڑا تھا لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.