صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عام خاص میدان میں آمدار چشک کرکٹ ٹورنامنٹ ۱۱؍ فروری ۲۰۱۹ سے

1,137

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ۱۱؍ فروری ۲۰۱۹ سے عام خاص میدان میں آمدار چشک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے سید امتیاز جلیل نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ لیدر بال سے کھیلی جائے گی جو تمام میچیز ڈے نائٹ ہوں گے ۔ اس ٹورنامنٹ کا پہلا انعام ڈیڑھ لاکھ روپئے جبکہ دوسرا انعام ایک لاکھ روپئے رکھا گیا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ انعام بھی دیا جائے گا ۔ ۱۱؍فروری کو اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگا اور ۱۲؍ فروری سے مقابلے شروع کئے جائینگے جو ۲۰ فروری کو اختتام کو پہنچیں گے ۔ پریس کانفرنس میں ایم ایل اے امتیاز جلیل کے علاوہ ٹورنامنٹ منیجنگ کمیٹی کے رکن حارث صدیقی ، ہدایت خان اور ظفر خان موجود تھے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.