صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دھوکے باز ، فاشسٹ اور جھوٹی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ کر کانگریس کو لائیے

ہم جب انگریزوں سے نہیں ڈرے تو تم سے کیا ڈریں گے؟ کانگریس کی جن سنگھرش یاترا کے دوران اشوک چوہان کی بی جے پی کو للکار

1,542

تلوجہ : مرکز وریاست میں بی جے پی وشیوسینا کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں جھوٹے وعدے کرکے عوام کو گمراہ کیا ہے ۔ اب جبکہ انہیں اپنی شکست سامنے نظر آنے لگی ہے تو ان کے پیروں کے نیچے سے زمین کھسکنے لگی ہے ۔ پولیس کا استعمال کرکے یہ حکومت اپنے مخالفین کی آوازیں دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔ جب کانگریس کے کارکنان انگریزوں سے نہیں ڈرے تو وزیراعلیٰ کے فاششزم سے کیوں ڈریں گے ؟ آئندہ انتخابات میں اس دھوکہ باز ، جھوٹی اور فاششٹ حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکئے اور کانگریس کی حکومت لائیے ۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ممبر پارلیمنٹ اشوک چوہان نے جن سنگھرش یاترا کے دوران منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مرکز وریاست میں بی جے پی وشیوسینا کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام میں اس حکومت کے تئیں زبردست ناراضگی ہے ۔ کانگریس پارٹی کے اس جن سنگھرش یاترا کو ریاست بھر میں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہورہی ہے ، جس کی وجہ سے حکومت اس قدر گھبرا گئی ہے کہ وہ جن سنگھرش یاترا کے تمام اجلاس اور لیڈران کی تقاریر ریکارڈ کرنے کی ہدایت پولیس کو دی ہے ۔

پین کے اس جلسے کی تمام کارروائی پولیس ریکارڈ کررہی ہے ۔ کانگریسی کارکنان جب ان پولیس اہلکاروں سے اس ریکارڈنگ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنے سینئرس کی ہدایت پر ریکارڈنگ کررہے ہیں ۔ اشوک چوہان نے کہا کہ شکست سامنے نظر آنے کی وجہ سے حکومت مخالفین کی آواز دبانے اور خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن میں نین تارا سہگل کی تقریر حکومت کے فرقہ پرستانہ اور فاششٹ چہرے کو بے نقاب کرنے والا تھا ، اس لئے حکومت نے منتظمین پر دباؤ ڈال کر ان کا دعوت نامہ منسوخ کرادیا ۔ ریاستی حکومت کے وزراء طالب علموں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ، ریاست کی سمجھدار عوام حکومت کا یہ فاشزم قطعی برداشت نہیں کرے گی ۔ آنے والے انتخابات میں بی جے پی حکومت کو جڑے سے اکھاڑدیا جائے گا ۔
اس موقع پر ریاستی کانگریس کے نائب صدر وسابق اقلیتی امور کے وزیر محمد عارف نسیم خان نے بھی خطاب کیا اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وشیوسینا نے جھوٹ بول کر لوگوں کے ووٹ حاصل کئے اور ان سے جھوٹے وعدے کئے ۔ ان وعدوں کو پورا کرنے کے لئے اس حکومت نے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام میں حکومتے کے تئیں سخت ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے صرف فرقہ پرستی اور مذہبی منافرت پھیلانے کو ہی اپنا کام سمجھ لیا کیونکہ ان کے پاس اس کے سوا کچھ ہے ہی نہیں ۔ لیکن اب عوام ان سے زیادہ سمجھدار ہوچکی ہے ، وہ ان کی سازشوں اور چالوں کو بخوبی سمجھتی ہے جس کا جواب وہ آنے والے الیکشن میں بخوبی دے گی ۔


اس جلسہ عام سے سابق وزیر ایم ایل اے بالا صاحب تھورات ، ممبر پارلیمنٹ حسین دلوائی ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری و مہاراشٹر کے نائب نگراں بی ایم سندیپ ، ایم ایل اے بھائی جگتاپ ، رائے گڑھ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر وسابق ایم ایل اے مانک راؤ جگتاپ ، پنویل شہر کانگریس کمیٹی کے صدر آر سی گھرت ، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت ، ریاستی جنرل سکریٹری ورائے گڑھ کے نگراں رماکانت مہاترے ، جنرل سکریٹری پرکاش سوناؤنے ، ونایک دیشمکھ ، رام کشن اوجھا ، لیاقت انصاری ، ریاستی ترجمان ہریش روگیے ، نئی ممبئی کے ڈپٹی میئر منداکنی مہاترے ، ریاستی کانگریس کے سکریٹری شاہ عالم شیخ ، ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین مناف حکیم ، خواتین شعبہ کی ضلعی صدر شردھا ٹھاکو ر، سنتوش شیٹی ، راجا بھاؤ ٹھاکور ، مہندر گھرت ، بالا سیٹھ مہاترے ، ڈاکٹر دنکر پاٹل وغیرہ موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.