ریاست کے 20-لاکھ مسلم طلباء اقلیتی نے 4 فیصد تحفظات سے استفادہ حاصل کیا : محمد علی شبیر
ریاست کے 20-لاکھ مسلم طلباء اقلیتی نے 4 فیصد تحفظات سے استفادہ حاصل کیا.
کھوجہ کالونی گراونڈ نظام آباد پرمنعقدہ کانگریس پارٹی انتخابی جلسہ سے اربن امیدوار محمد علی شبیر کا خطاب.
نظام آباد شہر کے ڈیویثزن 32 کھوجہ کالونی نظام آباد میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے اربن امیدوار محمد علی شبیر نے. کانگریس پارٹی اربن نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کانگریس کاعلیحدہ ریاست تلنگانہ کا مقصد ریاست کی ترقی و تمام طبقات کی خوشحالی بشمول اقلیتوں کو انکے حقوق فراہم کرنا تھا لیکن برسراقتدار بی آر یس حکومت و چیف منسٹر کے چندر شھیکر راو نے اقلیتوں کے حقوق کو یکسر فراموش کر دیا. لیکن راہل گاندھی کی قیادت میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت تشکیل دینے پر ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ تمام طبقات بشمول اقلیتوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی. انھوں نے کہا کہ انکی توجہ دہانی پر کانگریس پارٹی نے راج شھیکر ریڈی کی حکومت کے دوران 4 فیصد تحفظات کو یقینی بنایا تھا جس کے نتیجے میں ریاست کے 20 لاکھ مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے استفادہ حاصل کیا اور اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ڈاکٹرز . انجینئرس. اور وکلاء و دیگر شعبوں میں اعلیٰ مقام پر فائز ہیں.
انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار میں آنے پر 6 اہم گارنٹی اسکیمات کے علاوہ ریاست کی خواتین کو 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی. ہر گھر خواتین کیلئے ہر ماہ 2500 روپے. مسلم گھرانوں کی لڑکیوں کو شادی مبارک اسکیم کے تحت 1 لاکھ ساٹھ ہر معہ 1 تولہ سونا دینے کا وعدہ پورا کرے گی. ریاست کی خواتین کو آر ٹی سی بس سفر کی مفت سہولت فراہم کرے گی. ہر گھر کے ایک ضعیف فرد کو ماہانہ 4000 روپے پنشن. بے گھر افراد کو اندرماں اسکیم کے تحت معہ زمین 5 لاکھ روپے تک کا لون. ہر مستحق افراد کو راجیو ہیلتھ اسکیم کے تحت 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولت موجود رہے گی. تمام پسماندہ طبقات کے طلباء کیلئے فیس کی ادائیگی. ذراعت و کاشتکاروں کیلئے 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کانگریس پارٹی پورا کرے گی.
انھوں نے کانگریس پارٹی کی جانب سے تلنگانہ کی عوام کیلئے انتخابی منشور جاری کیا گیا. جس سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بی آر یس تلنگانہ ریاستی حکومت و چیف منسٹر کے چندر شھیکر راو 10 سالہ اپنے دور اقتدار کی تکمیل کے بعد بلند بانگ انتخابی دعوے اور وعدے کررہے ہیں جسے وہ کبھی پورا نہیں کر سکتے. اس انتخابی جلسہ کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی جنرل سیکرٹری اقلیتی امور محمد عمیر خان. امیٹھی کےکانگریس پارٹی رہنما آلو میاں. سینئر کانگریس پارٹی قائدین ریاستی نائب پی سی سی صدر کانگریس طاہر بن ہمدان. سابقہ وقف بورڈ صدر جاوید اکرم. و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر سینئر کانگریس پارٹی قائد سید نجیب علی ایڈوکیٹ. کانگریس پارٹی انچارج و سابقہ کارپوریٹر ڈیویثزن 32 مجاہد خان. جاوید خان. میناریٹی چیئرمین کانگریس محمد عرفان علی. کارپوریٹر ہارون خان. محمد الیاس. ایم اے سمیع و دیگر قائدین موجود تھے. اس موقع پر عوام الناس کی ایک کثیر تعداد موجود تھی