صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی میں ڈھابہ کے مالک نے صحافی کو دی جان سے مارنے کی دھمکی۔

57,854

بھیونڈی شہر سے ملحقہ بھیونڈی ناسک روڈ اور ممبئی ناسک ہائی وے پر درجنوں ڈھابے واقع ہیں جہاں پر غیر قانونی طور پر نشہ آور حقہ پیش کرنے کا کاروبار زور و شور سے جاری تھا اور نوجوان طبقہ بڑی تعداد میں اس نشیلے حقہ کی طرف راغب ہورہا تھا اس کے علاوہ دیر رات تک چلنے والے یہ ڈھابے جرائم پیشہ عناصر کا اڈہ بن گئے تھے جس کے خلاف صحافی نے خبر شائع کرکے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مذکورہ غیرقانونی حقہ کی ویڈیو اور تصویر کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم X پر شیئر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے پورے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے کئی ڈھابوں کے خلاف مقدمات درج کیا تھا ۔ اس بات سے بوکھلائے دہلی دربار اور نواب ڈھابہ کے مالک احتشام شیخ جو مبینہ طور پر خود ساختہ ڈھابہ اونرز یونین کے کرتا دھرتا بھی ہیں۔

پولیس کی جانب سے ڈھابے پر حقہ بند کرانے اور کارروائی کرنے کی وجہ سے 27 نومبر کو رات 8.30 بجے عام پاڑا واقع اور ایک شادی ہال میں صحافی دانش اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا اور اخبار میں ڈھابے کے خلاف لکھنا بند کردیں ورنہ انہیں جان سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ اس دھمکی سے خوفزدہ ہوکر صحافی دانش اعظمی نے ڈپٹی پولیس کمشنر نوناتھ ڈھولے سے ملاقات کرکے انہیں پورے واقعہ کے بارے میں بتایا۔ ڈپٹی پولیس کمشنر کے حکم پر شانتی نگر پولیس نے 28 نومبر کو ملزم احتشام شیخ کے خلاف این سی آر درج کر کے پورے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ صحافی دانش اعظمی نے بتایا کہ احتشام شیخ اور ان کے ساتھیوں سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے بھی وہ کئی صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ پولیس انتظامیہ اس سارے معاملے کو سنجیدگی سے لے اور بروقت ڈھابہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کرے ورنہ ان کے حوصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ یہ ڈھابہ مالک کسی بھی وقت کسی بھی واردات کو انجام دے سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.