صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عالمی یوم آب۔ پانی قدرت کا حسین تحفہ

48,544

22 مارچ کو ’’عالمی یوم آب‘‘ منایا جاتاہے جس کا مقصد تازہ اور صاف پانی کی اہمیت پر زور دینا اور دْنیا کو تازہ پانی کے ذرائع کے پائیدار انتظام کی طرف راغب کرنا ہے۔ 1992 ء میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کی جانے والی سفارش کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 22 مارچ 1993 ء سے ہر سال ’’عالمی یوم آب‘‘ منانے کا سلسلہ شروع ہوا۔

دسمبر 2016 ء میں جنرل اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے 2018 ء سے 2028 ء تک کے عرصے کو ایک بین الاقوامی عشرے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا موضوع ’’پائیدار ترقی کے لئے پانی کے حصول کے لئے عمل‘‘ ہے۔پانی قدرت کا وہ حسین تحفہ ہے جو نہ صرف فقط انسانوں کے لیے مخصوص ہے بلکہ نباتات،جمادات اورحیوانات کی بقا کے لیے بھی پانی ایک لازمی چیز ہے۔پانی کے بغیر دنیا کی خوبصورتی اور رنگینی کا تصورکیا جاسکتاہے اور نہ ہی انسانی وجود کا۔ تاہم پانی کے غلط استعمال کی وجہ سے پانی کی قلت کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ زمین سے پانی کی سطح دور ہونے سے متعدد خدشا ت پیدا ہورہے ہیں۔ الغرض پانی کی قلت انسانی سماج کے لیے تشویشناک ہے۔یہی وجہ ہے کہ 22مارچ 1993 سے ’’عالمی یوم آب‘‘ منایا جاتا ہے جس میں پانی کے فوائد ، اس کی قلت، میٹھے پانی کے حصول اور اس کے تحفظ پر غور وفکر کیا جاتا ہے.پانی کا بین الاقوامی دن، ہر سال 22 مارچ کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ا س لیے ہر اس ممکن طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہیے کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب تر افراد تک یہ سہولت پہنچائی جا سکے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی ہر فرد تک پہنچانا بے حد ضروری ہے۔ اسی لیے ہر سال عالمی یوم آب منایا جاتا ہے۔ ہر سال بائیس مارچ کے دن ان افراد کو یاد کیا جاتا ہے کہ جو آج تک پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کی مناسب سہولیات کے انتظار میں ہیں۔ دنیا میں 1,1 ارب انسانوں تک صاف پانی کی رسائی نہیں ہے۔ 2,6 ارب انسانوں کو نکاسی آب کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔ ہر روز 5 ہزار بچے عدم صفائی کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں۔اس سے صاف ہے کہ پانی کی پریشانی سے پوری دنیا میں اس وقت ہاہاکار مچی ہوئی ہے لہزا ضرورت اس بات کی ہے کہ پانی کا بہتر ڈھنگ استعمال کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.